قومی خبریں

دہلی میں ٹھنڈ اور کہرے کے درمیان جھما جھم بارش، ٹھٹھرن میں اضافہ، 29 ٹرینیں لیٹ

حد نگاہ کم ہونے سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ بارش اور کہرے کو لے کر محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 20 جنوری تک گھنے کہرے اور شدید ٹھنڈ کے حالات بنے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

دہلی اور آس پاس کے شہروں میں گھنے کہرے اور شدید ٹھنڈ کے درمیان جمعرات کی صبح جھما جھم بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں ٹھٹھرن میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی کہرے اور تیز ہوا نے بھی لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ حد نگاہ بھی کافی کم ہے جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ بارش اور کہرے کے سبب سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Published: undefined

پہاڑوں پر ہو رہی برفباری کا سیدھا اثر میدانی علاقوں میں پڑ رہا ہے، جس سے سرد لہر اور گھنے کہرے کا دور جاری ہے۔ بارش اور کہرے کو لے کر محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کچھ دنوں کے لیے گھنے کہرے اور بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ محکمہ نے دہلی کے لیے یلو تو گرو گرام، فرید آباد، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد کے لیے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

کہرے کا اثر ٹرین اور فضائی خدمات پر بھی بڑے پیمانے پر پڑ رہا ہے۔ دہلی سے آنے والی 29 ٹرینیں کئی گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ کل یعنی بدھ کو 300 سے زیادہ طیاروں نے تاخیر سے اُڑان بھری۔ کئی طیاروں کا روٹ بھی ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ حد نگاہ کم ہونے کے سبب کچھ طیاروں کو تھوڑے وقت کے لیے پوراز بھرنے سے روک دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دھوپ نکلنے کے آثار کم ہیں۔ 20 جنوری تک گھنا کہرا اور شدید ٹھنڈ کے حالات بنے رہیں گے۔ 21 جنوری کو پھر سے بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایئر کوالیٹی اوسط 386 کے ساتھ 'انتہائی خراب' زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ واضح ہو کہ صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو 'اچھا'، 51 سے 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 کے بیچ 'درمیانی'، 201 سے 300 کے درمیان 'خراب'، 301 سے 400 کے درمیان 'انتہائی خراب' اور 401 سے 500 کے درمیان اے کیو آئی کو 'سنگین' زمرے میں مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined