قومی خبریں

شدید گرمی کے دوران 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ، محکمہ موسمیات کا لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ

محکمہ موسمیات نے ہفتے کو خبردار کیا کہ 16 مئی کو ملک کے کئی حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

تصویر/آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو اتر پردیش، بہار اور پنجاب سمیت 15 ریاستوں میں تیز بارش اورآندھی-طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ نے اس دوران لوگوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کو خبردار کیا کہ 16 مئی کو ملک کے کئی حصوں میں موسم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کئی علاقوں میں 80 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی ہندوستانی ریاستوں میں ایک بار پھر بھیانک طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ کئی علاقوں میں ژالہ باری کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

Published: undefined

اسی دوران پنجاب کے 6 اضلاع میں آندھی-طوفان کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے موسمیاتی مرکز کے مطابق پٹھان کوٹ، گرداس پور، فاضلکا، امرتسر، ہوشیار پور اور مکتسر میں آسمانی بجلی کے ساتھ گرج چمک اور شدید طوفان کا امکان ہے۔ ان اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 16 مئی سے 20 مئی تک پنجاب کے کئی علاقوں میں ہیٹ ویو(گرم لہر) کی صورتحال کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے باشندوں کے لیے جمعہ کی صبح خوشگوار رہی اور کم از کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس کے قریب درج کیا گیا۔ یہ قومی راجدھانی اور شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں تیز غبار آلود آندھی اور طوفانی ہواؤں کے چلنے کے ایک دن بعد ہوا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ قومی راجدھانی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے اس سے پہلے رات کے اوقات میں بجلی کڑکنے کے ساتھ  آندھی-طوفان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ گرمی سے تھوڑی راحت کے باوجود محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق خطے میں ایک بار پھر گرم اور خشک موسم واپس آنے کی توقع ہے۔ اندازہ ہے کہ16  مئی کو دہلی میں آسمان صاف رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41  ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24  سیلسیس درج کیا جاسکتا ہے۔ وہیں 17 مئی کو درجہ حرارت میں اضافہ ہو 42  ڈگری سیلسیس تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ  آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور آندھی-طوفان اور بجلی کڑکنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined