تصویر آئی اے این ایس
موسم میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی درجہ حرارت میں تیزی تو کبھی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ بدھ کو شمالی ہند کی زیادہ تر ریاستوں میں دن بھر آسمان صاف ہونے کے ساتھ اچھی دھوپ نکلی۔ اس دوران ہوا چلتی رہی جس سے ٹھنڈ کا بھی احساس ہوتا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-یوپی میں جمعرات کو درجہ حرارت میں گراوٹ آ سکتی ہے۔ صبح کے وقت ہوا پُرسکون رہی تو کہرا چھا سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں پورے علاقے میں ایک بار پھر سے شمالی برفیلی ہوا چلنے سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی نے اتر پردیش، راجستھان اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور کہرے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، آسام میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اوڈیشہ کے الگ الگ علاقوں میں رات اور صبح کے وقت گھنے کہرے کی حالت بنی رہنے کے آثار ہیں۔
Published: undefined
وہیں محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ دہلی-این سی آر میں جمعرات کی صبح ہلکا کہرا رہنے کا امکان ہے۔ دن میں آسمان صاف رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 9 ڈگری رہ سکتا ہے۔
ایک 'ویسٹرن ڈسٹربینس' کو مغربی افغانستان اور اس کے پڑوس پر ایک سائکلونک سرکولیشن کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور ایک تازہ ویسٹرن ڈسٹربینس 8 فروری سے شمال مغربی ہند کو متاثر کر سکتا ہے۔ ہفتہ کے آخر میں مغربی ہمالیائی علاقے میں ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ باقی سبھی علاقوں میں خشک موسم رہنے والا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined