قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں بارش اور سیلاب، دہلی میں جمنا بھی اپھان پر

دہلی میں جمنا ندی کی آبی سطح میں اضافہ کا خدشہ ہے، مدھیہ پردیش کے دھار میں کارم ڈیم میں رساؤ کی اطلاع کے بعد انتظامیہ کافی فعال ہے

فائل تصویر / یو این آئی
فائل تصویر / یو این آئی PANKAJ DEKA

نئی دہلی: ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات کے علاوہ گوا میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک یا کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں کچھ مقامات پر تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ دہلی میں دریائے جمنا بھی اپھان پر ہے۔ دہلی اور ملحقہ علاقوں میں کچھ دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

کم دباؤ کا علاقہ پورے اتر پردیش میں شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار کے کچھ حصوں میں بارش کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ یکم جون کو مانسون کے آغاز کے بعد سے دہلی میں 330.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ اس مدت کے دوران عام بارش 360.4 ملی میٹر تھی۔

Published: undefined

دہلی میں جمنا ندی اپھان پر ہے اور آبی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ دہلی فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہفتہ کی شام تک یمنا کے پانی کی سطح تقریباً ایک میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے دہلی میں سیلاب کو لے کر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہتھنی کنڈ بیراج سے یمنا ندی میں ایک لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ دہلی کے پرانے ریلوے پل پر جمنا کے پانی کی سطح 205.33 میٹر پر خطرے کا نشان قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined