قومی خبریں

کورونا کی بڑھتی تعداد کو لے کر ریلوے محتاط، کورونا پروٹوکول کی ہوگی واپسی!

کووڈ کی قبل کی لہروں کے دوران ٹرین میں سفر کرنے پر ماسک لازمی تھا، حالانکہ جب ملک میں کورونا کے معاملے کم ہوئے تو سفر کے دوران ماسک کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا۔

انڈین ریل / یو این آئی
انڈین ریل / یو این آئی 

ہندوستان میں کووڈ کے معاملے ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ بدھ کے روز 24 گھنٹے میں 2897 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ دہلی میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 970 معاملے درج ہوئے۔ دہلی میں پازیٹویٹی ریٹ 3.34 فیصد ہے۔ گزشتہ ہفتے میں کچھ دن ایسے بھی گزرے جب 3 ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملے درج کیے گئے۔ سبھی کے ذہن میں اس وقت یہ سوال ہے کہ کیا یہ کورونا کی چوتھی لہر کا اشارہ ہے؟ اس تعلق سے کوئی مصدقہ جواب سامنے نہیں ہے، لیکن انڈین ریلوے نے احتیاطی قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

وزارت ریل کے ذرائع کے مطابق ریل سفر میں پھر سے کورونا پروٹوکول کی واپسی ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل مسافروں کے لیے ترمیم شدہ ایس او پی تیار کی گئی ہے۔ اس کے مطابق اب ریل سفر کے دوران آپ کو پھر سے ماسک لگانا ہوگا۔ ساتھ ہی وزارت اور وزارت صحت و خاندانی فلاح کے ذریعہ جاری پروٹوکول و ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریلوے کے ذریعہ گزشتہ 5 مئی 2021 کو ایک ایس او پی جاری کی گئی تھی۔ اس میں وقت وقت پر وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ تازہ ایس او پی میں 22 مارچ 2022 کو وزارت داخلہ کے ذریعہ جاری ہدایت بھی شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ 22 مارچ 2022 کو جاری حکم کے مطابق ہی اب ایک نیا ترمیم شدہ ایس او پی/پروٹوکول جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق ریل مسافروں کو پہلے کی طرح ہی سفر کے دوران اور انٹری-ایگزٹ کے وقت فیس کور/ماسک لگانا ہوگا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کووڈ کی قبل کی لہروں کے دوران ٹرین میں سفر کرنے پر ماسک لازمی تھا۔ حالانکہ جب ملک میں کورونا کے معاملے کم ہوئے تو سفر کے دوران ماسک کی لازمیت کو ختم کر دیا گیا۔ اس کے بعد سے ٹرینوں میں مسافر بغیر ماسک کے ہی سفر کر رہے تھے۔ اب ملک میں کورونا کے معاملے ایک بار پھر سے بڑھ رہے ہیں، تو ریل مسافروں سے ماسک لگانے کو کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined