قومی خبریں

کورونا کے قہر سے ریلوے اثرانداز، دہلی سے چلنے والی 28 ٹرینیں اگلے حکم تک منسوخ، دیکھیے پوری لسٹ

انڈین ریلوے نے دہلی سے چلنے والی راجدھانی، شتابدی اور دورنتو ایکسپریس سمیت 28 ٹرینوں کو 9 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ ٹرینیں کب چلیں گے، اس سلسلے میں آنے والے وقت میں اعلان کیا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ہندوستان میں کورونا کے قہر سے سبھی پریشان ہیں۔ کئی ریاستوں میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں تو کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی ہو چکا ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے لوگوں کو کئی طرح کی سفری پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس وجہ سے ریل کا سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ انڈین ریلوے نے دہلی سے چلنے والی 28 ٹرینوں کو آئندہ حکم تک منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق انڈین ریلوے نے دہلی سے چلنے والی راجدھانی، شتابدی اور دورنتو ایکسپریس سمیت دیگر 28 ٹرینوں کو 9 مئی سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ ٹرینیں کب چلیں گے، اس سلسلے میں آنے والے وقت میں اعلان کیا جائے گا۔ گویا کہ 9 مئی اور اس کے آگے کی جو ٹکٹیں لوگوں نے ان ٹرینوں میں کٹائی ہوں گی، وہ کینسل ہو جائیں گی۔ ٹرینوں کو کینسل کیے جانے سے مسافروں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ جو 28 ٹرینیں 9 مئی سے کینسل کی گئی ہیں، اس کی مکمل فہرست اس طرح ہے:

Published: undefined

غور طلب ہے کہ جمعرات کو ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس دوران تقریباً 4 ہزار لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ کورونا وبا کی شروعات کے بعد سے 24 گھنٹے کے اندر نئے کیس اور موت کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined