
فائل تصویر آئی اے این ایس
وزارت ریلوے نے ٹرین ٹکٹ کے کرایوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق آج سے یعنی 26 دسمبر سے ہو گا۔ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پہلے 21 دسمبر کو کیا گیا تھا۔
Published: undefined
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے نظام کے تحت جنرل کلاس میں 215 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ تاہم 216 کلومیٹر سے زیادہ کے سفر کے لیے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ عام کلاس میں 1 پیسہ فی کلومیٹر اور میل/ایکسپریس ٹرینوں کی نان اے سی اور تمام اے سی کلاسوں میں 2 پیسے فی کلومیٹر ہے۔
Published: undefined
وزارت ریلوے نے واضح کیا ہے کہ اس سال کرایوں میں یہ دوسری مرتبہ نظر ثانی ہے۔ مسافروں کے کرایوں میں پہلے جولائی 2025 میں اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا مقصد مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت اور ریلوے آپریٹنگ اخراجات کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔
Published: undefined
وزارت کے مطابق، مضافاتی خدمات اور سیزن ٹکٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تاکہ روزانہ کے مسافروں پر اضافی بوجھ نہ پرے۔ عام نان اے سی ٹرینوں میں 215 کلومیٹر تک سیکنڈ کلاس کے کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ 216 اور 750 کلومیٹر کے درمیان فاصلے کے لیے 5روپے، 751 اور 1250 کلومیٹر کے درمیان کے فاصلے کے لیے 10روپے، 1251 اور 1750 کلومیٹر کے درمیان کے فاصلے کے لیے 15روپے، اور 1751 سے 2250 کلومیٹر کے درمیان کے سفر کے لیے 20 روپے کا اضافہ ہوگا۔
Published: undefined
سلیپر کلاس اور فرسٹ کلاس میں غیر مضافاتی سفر کے لیے 1 پیسے فی کلومیٹر کی شرح سے کرایوں میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے۔ میل/ایکسپریس ٹرینوں میں سلیپر، اے سی چیئر کار، اے سی تھری ٹائر، اے سی ٹو ٹائر اور اے سی فرسٹ کلاس کے لیے 2 پیسے فی کلومیٹر اضافہ ہوگا۔ مثال کے طور پر، مسافروں کو اب 500 کلومیٹر کے نان اے سی میل/ایکسپریس سفر کے لیے تقریباً دس روپے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔
Published: undefined
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ انڈین ریلویز کی فلیگ شپ سروسز بشمول راجدھانی، شتابدی، وندے بھارت، دورنتو، غریب رتھ، امرت بھارت، ہمسفر اور دیگر ٹرینیں بھی ان نظر ثانی شدہ کرایوں میں شامل ہوں گی۔ تاہم، 26 دسمبر سے پہلے بک کیے گئے ٹکٹوں پر کوئی اضافی چارجز نہیں لگائے جائیں گے، چاہے سفر بعد کی تاریخ میں ہو۔ (بشکریہ نیوزپورٹل، ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined