قومی خبریں

ریلوے کا کرایہ، رسوئی گیس کے دام بڑھانا، نئے سال پر عوام کو کرارا جھٹکا: کانگریس

سشمتا دیو نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکر حکومت نے عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور نئے سال پرعام لوگوں پر کیا گیا ظلم قابل مذمت ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت سے نئے سال پر لوگوں کے مسئلوں کو کم کرنے کے لئے پختہ قدم اٹھانے کی امید تھی لیکن اس نے ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکر ان امیدوں پر پانی پھیرا ہے اور پارٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔

خواتین کانگریس کی صدر اور پارٹی ترجمان سشمتا دیو نے بدھ کو یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریلوے کا کرایہ اور رسوئی گیس سلینڈر کے دام بڑھاکر حکومت نے عام لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے اور نئے سال پر عام لوگوں پر کیا گیا ظلم قابل مذمت ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نئے سال پر حکومت کو بے روزگاری سے متاثر لوگوں کا درد کم کرنے اور بدحال معیشت میں بہتری لانے کے لئے قدم اٹھانے چاہیے تھے لیکن اس نے سال کے پہلے دن ریلوے کا کرایہ اور ایل پی جی سلینڈر کے دام بڑھاکر عام آدمی کو گہرا دھکا دیا ہے۔ یہ دھکا عام لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔

Published: undefined

ایسا لگتا ہے کہ حکومت بے روزگاری اور بدحال ہوتی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے بجائے لوگوں کو مزید بحران میں ڈالنے کا کام کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کے 2.30 کروڑ لوگ ریلوے پر انحصار کرتے ہیں اور ان کا کرایہ بڑھاکر حکومت نے انہیں بے رحمی سے کچلنے کی کوشش کی ہے۔ حکومت نے کرائے میں اضافہ ایسے موقع پر کیا ہے جب دیہی صارفین کی شرح گر گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لوگوں کی خرید کی صلاحیت گر گئی ہے اور بے روزگاری 45 سال کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

سشمتا دیو نے کہا کہ نئے سال پر حکومت نے لوگوں کو جو جھٹکا دیا ہے اس کے مطابق ریزروڈ کیٹیگری کے ریل ڈبے میں سفر کرنے پر ایک مسافر کو دو ہزار کلومیٹر کے سفر کےلئے کرایہ 20 روپے بڑھاکر دینا ہوگا۔ اسی طرح سے غیر اے سی کٹیگری کے سلیپر ڈبے میں اتنی ہی دوری کا سفر طے کرنے کےلئے کرایہ 40 روپے بڑھ گیا ہے اور اگر کوئی شخص اے سی ڈبے میں دو ہزار کلومیٹر کاسفر کرتے ہیں تو اس کا کرایہ 80 روپے بڑھا کر دینا پڑےگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے سلینڈر کے دام بڑھاکر بھی حکومت نے لوگوں پر بھاری بوجھ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلینڈر گیس کےلئے دسمبر 2019 کے دام کے مقابلے اگر جنوری 2020 سے کیا جائے تودہلی میں رسوئی گیس کے سلینڈر کےلئے صارفین کو 695 روپے کے مقابلے میں اب 714 روپے دینے ہوں گے جبکہ کولکاتہ میں 725 کی جگہ اب 747روپے اور ممبئی میں 665 سے 684.50 روپے دینے ہوں گے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہوئے مظاہروں کے دوران دہلی میں ہوئے تشدد کےلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق سوال پر انہوں نے اس الزام کو غلط بتایا اور کہا کہ حکومت اپنے گھمنڈ میں عوام کے مسئلوں کو نظر انداز کررہی ہے اورکوئی اسے مسئلہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined