قومی خبریں

راجوری میں رہائشی مکان پر چھاپہ، 31 موبائل، نقدی، نشہ آور مواد بر آمد، پولیس نے سونو چینی کو کیا گرفتار

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے قصبہ راجوری کے نبن محلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔

گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی
گرفتار، علامتی تصویر یو این آئی ali

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے 31 موبائل فون، 1.16 لاکھ نقدی رقم، 2 وزن کرنے والی الیکٹرانک مشینیں، 11 گرام ہیروئین جیسا مواد اور کچھ مشتبہ مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر حسین کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے قصبہ راجوری کے نبن محلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں مارا گیا۔ بیان کے مطابق یہ چھاپہ عزیز احمد عرف سونو چینی کے گھر پر مارا گیا۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ 'مکان کی مکمل طور تلاشی لی گئی اور اس دوران مکان سے 11 گرام ہیروئین جیسا مواد، 1 لاکھ 16 ہزار 1 سو 30 روپیے نقدی، 31 موبائل فون، 2 الیکٹرانک وزن کرنے والی مشینیں، 3 کیمرے، 3 موٹر، 4 ایمپلیفیئر، 1 انوئٹر، 1 اسٹیبلائزر اور 1 اسپیکر بر آمد کیا گیا۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں عزیز احمد عرف سونو چینی کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق بر آمد شدہ املاک کا کچھ حصہ مسروقہ ہونے کا شک ہے تاہم موبائل فونوں کا استعمال تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ راجوری میں منشیات فروشی کے معاملے میں بدنام ہے اور نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کر رہا تھا۔ ایس ایس پی راجوری امرتپال سنگھ کا کہنا ہے کہ گھر پر والدین کی نگرانی میں نوجوانوں کو نشے کی لت میں پڑنے سے بچانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined