قومی خبریں

راہل نارویکر بلا مقابلہ مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

راہل نارویکر گزشتہ قانون ساز اسمبلی میں 3 جولائی 2022 کو اسمبلی اسپیکر بنے تھے۔ وہ ملک کی کسی بھی ریاست کے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر (44 سال) کے اسپیکر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر میں ممبئی سے کامیاب ہوئے بی جے پی ایم ایل اے راہل نارویکر قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر ہوں گے۔ پیر کو اپوزیشن کے ذریعہ امیدوار نہیں اتارنے کی وجہ سے نارویکر کو بلا مقابلہ اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔ نارویکر کے بطور اسپیکر انتخاب کا فیصلہ پروٹیم اسپیکر کالیداس کولمبکر نے کیا۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی اتحاد کی واضح اکثریت کے بعد نارویکر کے انتخاب کو رسمی مانا جا رہا تھا۔ نارویکر دوسری مرتبہ ممبئی کی کولابا سیٹ سے انتخاب جیت کر آئے ہیں۔

Published: undefined

واضح ہو کہ نارویکر گزشتہ قانون ساز اسمبلی میں 3 جولائی 2022 کو اسمبلی اسپیکر بنے تھے۔ وہ ملک کی کسی بھی ریاست کے منتخب ہونے والے سب سے کم عمر کے (44 سال) اسپیکر ہیں۔ نارویکر کو جون 2016 میں گورنر کے ذریعہ نامزد رکن کے طور پر مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

راہل نارویکر پہلے شیو سینا کی پارٹی میں تھے لیکن جب پارٹی نے انہیں 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا تو وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے اور ماول انتخابی حلقہ سے پارٹی کی ٹکٹ پر لوک سبھا انتخاب لڑا لیکن ناکام ثابت ہوئے۔ راہل این سی پی کے سینئر رہنما رام راجے نائک نمبالکر کے داماد ہیں۔ راہل کے والد سریش نارویکر کولابا حلقہ سے میونسپل کونسلر رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

14ویں اسمبلی کے قریب نصف مدت تک اسپیکر رہے راہل نارویکر کو بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد اب اپنی آئینی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا۔ اسمبلی اسپیکر کے ہاتھوں میں پوری اسمبلی کو چلانے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اسمبلی اسپیکر کی مدت کار دیگر اراکین کی طرح ہی پانچ سال کی ہوتی ہے۔ چونکہ اسمبلی اسپیکر حزب اقتدار کا ہوتا ہے اس لیے وہ ایوان میں کسی بھی معاملے پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیتا۔ اگر ایوان میں کسی اہم معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلاف ہے تو اسپیکر کو اپنا ووٹ دینے کا حق ہے۔ اگر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پاس ہو جاتی ہے تووہ اس مدت کے دوران اسپیکر کے عہدہ پر نہیں رہ سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined