ویڈیو گریب
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی گزشتہ دنوں جب سلطان پور سے گزرے تھے، تو رامچیت موچی کے کنبہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کی ویڈیو اب کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں راہل گاندھی رامچیت موچی کی موت کے بعد ان کے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں سے گھر کا حال پوچھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رامچیت کے بیٹے راگھو نے بتایا کہ اب پورے گھر کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر آ گئی ہے۔ انھوں نے راہل گاندھی کا شکریہ بھی ادا کیا، کیونکہ ان کی کوششوں سے ہی دکان اب اچھی چلنے لگی ہے۔ راہل گاندھی نے اُس دکان کو بھی دیکھا جو اب پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’عوامی ہیرو راہل گاندھی جی نے سلطان پور میں رامچیت موچی جی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور ان کا حال چال پوچھا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ ’’رامچیت جی اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن انھوں نے اپنے بچوں کو وراثت میں ہنر اور محنت کا سبق دیا ہے۔ راہل گاندھی جی کی حمایت اور رامچیت جی کی وراثت ان کے گھر والوں کو معاشی طور سے مضبوط کر رہی ہے۔‘‘ کانگریس نے رامچیت موچی کے ہنر کی تعریف کرتے ہوئے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہنر کو حق ملے گا، تبھی قابلیت کو کامیابی ملے گی۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ رامچیت موچی کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا۔ راہل گاندھی گزشتہ 20 فروری کو جب اتر پردیش کے سلطان پور کی ایک عدالت میں کسی معاملہ پر اپنا بیان درج کرانے پہنچے، تو واپسی میں رامچیت موچی کے بیٹے راگھو سے ملاقات کرنے دکان پر پہنچ گئے۔ وہ تقریباً 7 منٹ دکان پر رکے اور رامچیت کی موت پر اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ بیٹے راگھو سے راہل گاندھی نے رامچیت موچی کی موت پر نہیں آ پانے کے لیے افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔
Published: undefined
اس ملاقات کے دوران راگھو کی بیٹی شردھا وہیں موجود تھی، جسے راہل گاندھی نے اپنی گود میں اٹھایا اور چاکلیٹ دے کر اپنائیت کے ساتھ کچھ باتیں کیں۔ کانگریس کے ذریعہ آج شیئر کردہ ویڈیو میں راہل گاندھی کی گود میں بیٹھی شردھا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں راہل گاندھی شردھا کے پیر میں نظر آنے والی ایک چوٹ کے بارے میں پوچھا، تو گھر والوں نے بتایا گیا کہ اس چوٹ کا بہت علاج کرایا جا رہا ہے لیکن فائدہ نہیں ہو رہا۔ یہ سن کر راہل گاندھی نے کانگریس ریاستی صدر کو ہدایت دی کہ بچی کی چوٹ کا بہتر سے بہتر علاج کرایا جائے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے راگھو کو بھی یہ یقین دلایا کہ جب بھی ضرورت پڑے گی، وہ ان کی مدد کے لیے کھڑے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined