قومی خبریں

کسان تحریک کے دوران راہل گاندھی کا اہم اعلان، ‘کانگریس ایم ایس پی کی قانونی ضمانت فراہم کرے گی‘

راہل گاندھی نے اعلان کیا، ’’آج کسان بھائیوں کے لیے تاریخی دن ہے! کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر کسان کو فصلوں پر سوامی ناتھن کمیشن کے مطابق ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دی جائے گی‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / تصویر ایکس&nbsp;</p></div>

راہل گاندھی / تصویر ایکس 

 

نئی دہلی: کسانوں کے احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو وہ ایم ایس پی (منی مم سپورٹ پرائس) کی قانونی ضمانت فراہم کریں گے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں آج کے دن کو کسانوں کے لیے تاریخی قرار دیا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ میں کہا، ’’کسان بھائیو، آج ایک تاریخی دن ہے۔ کانگریس نے سوامی ناتھن کمیشن کے مطابق فصلوں پر ہر کسان کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم 15 کروڑ کسان خاندانوں کی خوشحالی کو یقینی بنا کر ان کی زندگیوں کو بدل دے گا۔ انصاف کے راستے پر کانگریس کی یہ پہلی ضمانت ہے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ایک جلسہ عام کے دوران بھی یہ اعلان کیا اور کہا کہ کسان کچھ اور نہیں مانگ رہے ہیں۔ وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ اسی مانگ کے لیے وہ دہلی جانب جا رہے ہیں تو انہیں روکا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’سوامی ناتھن کی پورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی ضمانت حاصل ہونی چاہئے۔ میں یہاں کہنا چاہتا ہوں کہ انڈیا اتحاد کی حکومت قائم ہوگی تو ہم سوامی ناتھن کی پورٹ پر عمل کریں گے۔ ہم آپ کو ایم ایس پی کی گارنٹی دیں گے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’یہ تو ہم نے پلی بات ہی کہی ہے۔ ہمارا انتخابی منشور تیار ہو رہا ہے، جس میں ہم کسانوں اور مزدوروں کے لئے بہت سی باتیں شامل کریں گے۔‘‘

واضح رہے کہ پنجاب اور ہریانہ سے ہزاروں کی تعداد میں کسان دہلی کی جانب گامزن ہیں جنہیں ہریانہ-پنجاب کے درمیان شمبھو بارڈر پر روک دیا گیا۔ کسانوں نے فی الحال مظاہرہ بند کر دیا ہے اور کل پھر ایک مرتبہ دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے۔ قبل ازیں، جب کسان آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے تو پولیس نے انہیں روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی بوچھاڑ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

Published: undefined

کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے دارالحکومت دہلی کی تمام سرحدوں کو مہربند کر دیا گیا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ کشیدگی شمبھو بارڈر پر نظر آ رہی ہے۔ غازی پور، سنگھو، شمبھو، ٹکری سمیت تمام بارڈرز کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی میٹرو اسٹیشنز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined