قومی خبریں

راہل گاندھی نے وزیر خزانہ کو لکھا خط، کسانوں کو راحت دینے کا مطالبہ کیا

کسانوں کے مدے پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر خزانہ کا خط لکھا ہے او ر ان سے کسانوں کو قرضوں کی ادائگی میں راحت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کسانوں کو راحت دینے کی درخواست کی ہے۔راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں نے جو کم مدت کے لئے قرض لیا ہے اس کے بھگتان کو دی گئی مہلت کو 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا جائے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ قرضو ں پر سود معاف کر دینا چاہئے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک کے کسان سنگین معاشی پریشانیوں سے دو چار ہیں۔ رہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقہ وائناڈ میں بڑی تعداد میں چھوٹے کسان رہتے ہیں اور سال 2018 اور 2019 کے سیلاب سے کیرلہ کا بڑا حصہ متاثر ہوا تھا، ابھی کسان اس سے نکلا بھی نہیں تھا کہ کورونا وبا آ گئی جس نے کسانوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ۔انہوں کہا کہ کسان کم مدت کے لئے قرض لیتے ہیں اس لئے اس کی ادائگی میں راحت دی جائے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کئی بار لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسانوں کو بہت پریشانی ہو ئی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے پارلیمانی حلقہ کی کئی تنظیموں کی جانب سے درخواست آئی ہےکہ کم مدت والے قرضوں کی ادائگی کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو