راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کی جیلوں میں قید ہندوستانی ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے سری لنکن صدر انورا کمارا دسانائیکے کی ہندوستان آمد کے موقع پر حکومت سے درخواست کی کہ وہ سری لنکا کے ساتھ زیرِ التواء مسائل کو حل کرے اور قیدی ماہی گیروں کی جلد رہائی کو یقینی بنائے۔ ان ماہی گیروں کو مبینہ طور پر غلطی سے بین الاقوامی سمندری سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا، “ہم سری لنکن صدر کی ہندوستان میں پہلی سرکاری دورے کی میزبانی کر رہے ہیں، یہ وقت ہے کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے مسئلے کو موثر انداز میں اٹھایا جائے اور ان کی جلد رہائی کو یقینی بنایا جائے۔‘‘ انہوں نے مزید زور دیا کہ قید ماہی گیروں پر عائد کیے گئے جرمانے کو معاف کیا جائے اور ان کی ضبط شدہ ماہی گیری کشتیوں کو واپس کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ بھی تجویز دی کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان زیرِ التواء معاملات کو حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کی ملاقاتیں باقاعدگی سے کی جانی چاہئیں۔ یہ گروپ ماہی گیری جیسے حساس مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دے سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے 15 سے 17 دسمبر تک سہ روزہ دورۂ ہندوستان پر ہیں۔ یہ ان کا صدر بننے کے بعد ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ صدر کے نئی دہلی پہنچنے پر ہندوستان کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
Published: undefined
دراصل، سری لنکا اور ہندوستان کے درمیان ماہی گیروں کا مسئلہ طویل عرصے سے ایک حساس موضوع رہا ہے۔ سری لنکن حکام کا الزام ہے کہ ہندوستانی ماہی گیر اکثر ان کی سمندری حدود میں داخل ہو کر مچھلیاں پکڑتے ہیں، جو ماحولیاتی اور اقتصادی نقصان کا سبب بنتا ہے۔ دوسری طرف، ہندوستانی ماہی گیر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ غیر ارادی طور پر سرحد پار کر جاتے ہیں۔
راہل گاندھی کا یہ اقدام ماہی گیروں کے خاندانوں کو امید دیتا ہے کہ ان کے عزیز جلد اپنے وطن واپس لوٹ سکیں گے۔ حکومت ہندو پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل تلاش کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined