دہلی ایمس میں مریضوں سے ملاقات کرتے راہل گاندھی / بشکریہ ایکس / @INCIndia
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعرات کی رات دیر گئے دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے علاج کے منتظر مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی پریشانیاں سنیں۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی نے اس دورے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے شیئر کیں اور مرکز و دہلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مریضوں کی حالت زار پر 'غیر حساس' ہے۔ کانگریس نے کہا کہ دور دراز سے علاج کے لیے آنے والے لوگ فٹ پاتھ، سڑکوں اور سب وے میں سونے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت نے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ایکس پر لکھا، ’’علاج کے لیے طویل انتظار، بے سہولتی اور حکومت کی بے حسی — یہ آج دہلی ایمس کی حقیقت ہے۔ سردی کے اس موسم میں مریضوں کے اہل خانہ فٹ پاتھ اور سب وے پر رہنے پر مجبور ہیں۔‘‘
ایک اور پیغام میں کہا گیا کہ راہل گاندھی نے ایمس کے باہر سڑکوں پر موجود مریضوں سے ملاقات کی، ان سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کو سنا۔ کانگریس نے حکومت کو اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کا الزام دیا اور فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
کانگریس کے مطابق، حکومت کی ناکامی کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ پارٹی نے سوال اٹھایا کہ جب ملک کا سب سے بڑا اسپتال ایمس ہی اس حال میں ہے، تو دیگر علاقوں میں صحت کے نظام کی کیا حالت ہوگی؟
راہل گاندھی کے اس اقدام کو عوامی مسائل سے جڑے رہنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، لیکن حکومت کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined