
فائل تصویر آئی اے این ایس
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی 15 سے 20 دسمبر تک جرمنی کے دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ جرمن حکومت کے وزراء سے ملاقات کریں گے اور ہندوستانی تارکین سے بات چیت کریں گے۔ انڈین اوورسیز کانگریس یعنی آئی او سی نے اس کا اعلان کیا ہے۔ آئی او سی نے کہا کہ راہل اپنے دورے کے دوران آئی او سی کے عہدیداروں کے ساتھ مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
Published: undefined
انڈین اوورسیز کانگریس برطانیہ کے جنرل سکریٹری وکرم دوہان نے کہا کہ راہل گاندھی کا دورہ جرمنی ہندوستان کے عالمی کردار پر بات چیت کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور ساتھ ہی جرمن قانون سازوں اور ہندوستانی تارکین وطن کے اراکین کے ساتھ خیالات اور مواقع کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
Published: undefined
آئی او سی جرمنی کے صدر بلویندر سنگھ نے کہا، "رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف راہل گاندھی 15 سے 20 دسمبر تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا بھی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے دوران گاندھی جرمن حکومت کی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔"
Published: undefined
آئی او سی آسٹریا کے صدر اوصاف خان نے بتایا کہ راہل گاندھی 17 دسمبر 2025 کو برلن میں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب یورپ بھر سے انڈین اوورسیز کانگریس کے تمام صدور کو اکٹھا کرے گی۔ یہ دورہ پارٹی کو مضبوط بنانے، این آر آئی کے مسائل اور آئی او سی کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہل کے دورے کا بنیادی مقصد یہ جاننا ہے کہ آئی او سی کس طرح پارٹی کے نظریہ کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined