قومی خبریں

راہل گاندھی اگلے ہفتہ کریں گے امریکہ کا دورہ، براؤن یونیورسٹی میں دیں گے خطاب

راہل گاندھی 21 اور 22 اپریل کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ براؤن یونیورسٹی میں خطاب اور طلبہ و اساتذہ سے بات چیت کریں گے۔ این آر آئی اور آئی او سی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی اگلے ہفتے امریکہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ پارٹی کے مطابق یہ دورہ 21 اور 22 اپریل کو ہوگا، جس دوران راہل گاندھی امریکہ کی معروف براؤن یونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔ وہ یونیورسٹی کے فیکلٹی اراکین اور طلبہ سے براہ راست گفتگو بھی کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے میڈیا اور تشہیر کے شعبے کے سربراہ پون کھڑا نے جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس دورے کی تفصیلات دی۔ انہوں نے پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’راہل گاندھی 21 اور 22 اپریل کو امریکہ کے ریاست روڈ آئلینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ خطاب کے علاوہ تعلیمی ماہرین اور طلبہ سے تبادلہ خیال کریں گے۔"

راہل گاندھی کے اس دورے کے دوران وہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) کے عہدیدار اور کارکن بھی شامل ہوں گے۔ پون کھڑا نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ دورہ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں سے تعلق مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2023 میں راہل گاندھی نے امریکہ کا تین روزہ دورہ کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹیکساس یونیورسٹی میں طلبہ اور تعلیمی حلقے سے گفتگو کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان میں روزگار کے بحران پر بات کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک، جیسے ویتنام، میں بھی روزگار کا مسئلہ سنگین نہیں ہے، جبکہ ہندوستان میں بے روزگاری مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان تنظیموں کا نظریہ خواتین کو محدود رکھنے کا ہے، جبکہ کانگریس کا ماننا ہے کہ خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق ہر میدان میں کام کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔

راہل گاندھی کے اس نئے دورے سے نہ صرف تعلیمی اداروں سے تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری تک بھی کانگریس کی رسائی بڑھے گی۔ کانگریس کی قیادت کو امید ہے کہ یہ دورہ سیاسی اور تعلیمی دونوں سطحوں پر مثبت اثر ڈالے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined