قومی خبریں

مودی جی کتنے سال لگیں گے وعدہ پورا کرنے میں: راہل

گجرات میں کانگریس کی مضبوط پوزیشن کی وجہ راہل گاندھی کے گجرات میں کئے گئے کئی دوروں اور ان کی جارحانہ انتخابی مہم کو مانا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج پھر سے راہل گاندھی گجرات پہنچنے والے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا فائل فوٹو راہل گاندھی

گجرات چناؤ کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہونے میں اب محض 10 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ووٹنگ کے پیش نظر بی جے پی اور کانگریس نے چناوی تشہیر کو تیز کر دیا ہے۔ دو دہائی سے گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے اور ان دو دہایوں سے زیادہ وقفہ میں پہلی بار ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ کانگریس بی جے پی کو کڑی ٹکر دے رہی ہے۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے جس جارحانہ انداز میں انتخابی تشہیر چلائی ہوئی ہے اس سے بی جے پی پریشان نظر آ رہی ہے۔

گجرات میں کانگریس کی مضبوط پوزیشن کی وجہ راہل گاندھی کے گجرات میں کئے گئے کئی دوروں کو اور ان کی جارحانہ انتخابی مہم کو مانا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج پھر سے راہل گاندھی گجرات پہنچنے والے ہیں۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی آج سے پھر دو روزہ دورہ شروع کرنے جا رہے ہیں اس دوران وہ ریلیوں اور انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ راہل سب سے پہلے صوبے کے گرسوم ناتھ ضلع میں واقع معروف سومتانھ مندر کے درشن کریں گے اور اس کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Published: 29 Nov 2017, 9:20 AM IST

دریں اثنا راہل گاندھی نے گجرات کے حالات پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔
راہل نے ٹوئٹ میں لکھا ’’22 سالوں کا حساب، گجرات مانگے جواب۔‘‘ ٹوئٹ میں سوال کرتے ہوئے لکھا ہے ’’2012 میں وعدہ کیا کہ 50 لاکھ نئے گھر دیں گے۔ 5 سال میں بنائے 4.72 لاکھ گھر۔ پردھان منتری جی بتائیے کہ کیا یہ وعدہ پورا ہونے میں 45 سال اور لگیں گے۔‘‘

راہل گاندھی کے پروگرام

  • دوپہر 1.00بجے ۔ سومناتھ مندر کے درشن
  • 1.30 بجے ۔ سومناتھ مندر کے باہر جلسہ عام سے خطاب
  • 3.00 بجے ۔ جونا گڑھ کے بھیسن میں جلسہ عام سے خطاب
  • 4.30 بجے۔ امریلی کے وایم مندر گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب
  • 7 بجے ۔ امریلی میں فارورڈ اسکول سرکر میں جلسہ عام سے خطاب

Published: 29 Nov 2017, 9:20 AM IST

پارٹی ذرائع کے مطابق ’’کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سومناتھ ، امریلی اور بھاؤنگر اضلاع کا دورہ کریں گے۔ وہ لوگوں سے ان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور جلسہ عام کو بھی خطاب کریں گے۔‘‘

گجرات اسمبلی انتخابات کی تیز ہوتی تشہیر کاری میں کانگریس اور بی جے پی کے اہم رہنما حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں جنہوں نے گجرات میں اب تک چار ریلیاں کی ہیں۔

Published: 29 Nov 2017, 9:20 AM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Nov 2017, 9:20 AM IST