قومی خبریں

ضمنی انتخاب میں کانگریس کی جیت نفرت کے خلاف ہر کارکن کی جیت: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت کو پارٹی کارکنوں کی جیت قرار دیا ہے، انھوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ نفرت کے خلاف لڑتے رہیں اور خوف میں نہ آئیں۔

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 29 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابمیں کانگریس نے شاندار جیت درج کی ہے۔ ہماچل پردیش میں تو کانگریس نے بی جے پی کا صفایا کر دیا ہے۔ وہاں کی دونوں اسمبلی سیٹیں اور منڈی لوک سبھا سیٹ کانگریس نے جیتی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان میں بھی کانگریس نے قابل قدر جیت درج کی ہے۔

Published: undefined

اس کامیابی پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس کی ہر جیت ہماری پارٹی کے کارکنان کی جیت ہے۔ نفرت کے خلاف لڑتے رہو ڈرو مت۔‘‘ انھوں نے یہ بات ہندی اور انگریزی دونوں زبان میں اپنے ٹوئٹ میں لکھی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کانگریس نے کہا ہے کہ ’’ضمنی انتخاب کے نتائج نئی شروعات، نئی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کانگریس پر بھروسہ ظاہر کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ صرف کانگریس ہی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھا سکتی ہے۔‘‘ ہماچل کے نتائج پر کانگریس نے کہا کہ ’’ہماچل پردیش کی سمجھدار عوام نے کانگریس میں اپنا بھروسہ ظاہر کیا ہے، جس پر ہم کھڑے اتریں گے۔‘‘

Published: undefined

علاوہ ازیں راجستھان اسمبلی کی دونوں سیٹوں کے ضمنی انتخاب میں بھی کانگریس نے جیت درج کی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’’راجستھان میں بی جے پی کا صفایا ہو گیا ہے۔ کانگریس کا پرچم لہرانے والے سبھی کامیاب امیدواروں دلی مبارکباد اور عوام کا شکریہ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined