قومی خبریں

’غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جا رہی‘، راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو بنایا ہدف تنقید

راہل گاندھی نے ’فیس بک‘ پر لکھا کہ ’’اُدھر وزیر اعظم نریندر مودی جی کھاد کے تھیلوں پر اپنی تصویریں چھپوا رہے ہیں، اِدھر کسان ’میڈ ان چائنا‘ پر منحصر ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ پر لکھا کہ ’’ہندوستان ایک زرعی ملک ہے اور کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ لیکن آج یہ ریڑھ کی ہڈی غیر ملکی انحصار کی وجہ سے جھکتی جا رہی ہے۔ ہندوستان 80 فیصد اسپیشلٹی فرٹیلائزر چین سے درآمد کرتا ہے اور اب چین نے سپلائی روک دی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس فیس بک پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یہ پہلی بار نہیں ہے- یوریا اور ڈی اے پی جیسی ضروری کھادوں کی قلت سے ملک بھر کے کسان پہلے سے ہی نبرد آزما ہیں اور اب اسپیشلٹی فرٹیلائزر کا ’چینی بحران‘ پیدا ہونے لگا ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے آگے لکھا کہ ’’اُدھر وزیر اعظم نریندر مودی جی کھاد کے تھیلوں پر اپنی تصویریں چھپوا رہے ہیں، اِدھر کسان ’میڈ ان چائنا‘ پر منحصر ہوتے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

حزب اختلاف کے رہنما کے مطابق ’’(کھاد کی) یہ فراہمی کبھی بھی رک سکتی ہے، یہ جاننے کے باوجود حکومت نے کوئی تیاری نہیں کی۔ جب گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کی ضرورت تھی تو انہوں نے کوئی پالیسی، کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے حکومت سے کچھ سوالات بھی پوچھے ہیں۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا کسان اب اپنی زمین پر بھی دوسروں پر انحصار کرے گا؟ قیمتی وقت اور اچھی فصل کا نقصان برداشت کرتا، قرض اور مایوسی میں ڈوبتا کسان پوچھ رہا ہے ’کس کا ساتھ، کس کا وکاس‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined