قومی خبریں

بی جے پی قربانی دینے والوں کی بے عزتی کر رہی ہے: راہل گاندھی

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس سربراہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی جب یہ کہتے ہیں کہ 70 سالوں میں ملک میں کچھ نہیں ہوا تو وہ ملک کی خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کی بے عزتی کرتے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کرناٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی

کرناٹک میں جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس سربراہ راہل گاندھی ریاست کے دورہ پر ہیں ۔ اس دورہ میں انھوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر ملک کی ترقی میں اہم کردار نبھانے والوں کی بے عزتی کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ’’گزشتہ 70 سالوں میں کرناٹک کے کسانوں، چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں نے اس ملک کی ترقی کے لئے اپنی زندگی لگا دی ہے۔ مودی جی کو ان ی بے عزتی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے مودی جی کے ذریعہ 70 سالوں میں ملک کے لیے کچھ نہ کیے جانے کی بات پر تنقید کرتے ہوئے اور جلسہ عام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’’جب مودی جی کہتے ہیں کہ 70 سالوں سے ملک میں کچھ نہیں ہواتو وہ آپ کے دادا-دادی اور والدین کی بے عزتی کرتے ہیں۔ کیوں کہ اس ملک کی ترقی میں آپ کے آبا و اجداد کا خون پسینہ لگا ہے۔ ‘‘

Published: undefined

مودی حکومت کے ذریعہ صنعت کاروں کے قرض معاف کرنے اور کسانوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیے جانے سے متعلق بھی راہل گاندھی نے اپنا نظریہ عوام کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مرکز کی مودی حکومت نے 15 امیر صنعت کاروں کے 2.5 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا لیکن انہیں اگر کسانوں کا قرض معاف کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو نہیں سنتے۔‘‘ انھوں نے کرناٹک کے کسانوں کے لیے ریاست میں کانگریس حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کرناٹک کی کانگریس حکومت نے 8000 کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کے تعاون کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ ملک کی ترقی میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں نے بھرپور تعاون کیا ہے اور ان سب نے مل کر 70 سالوں تک ملک کے لئے سخت محنت کی ہے۔ ‘‘

بی جے پی کے ذریعہ نفرت پر مبنی سیاست کیے جانے کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس سربراہ نے کہا کہ ’’ایک طرف کانگریس پارٹی ہے جو عظیم شخصیات کے دکھائے گئے راستہ پر چلتی ہے جب کہ دوسری طرف بی جے پی والے ہیں جو ہمیشہ نفرت کی بات کرتے ہیں۔‘‘

آج سے شروع ہوئے کرناٹک دورہ کے دوران آج راہل گاندھی نے کرناٹک کے ساحلی علاقوں پر لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں وہ حیدرآباد سے کرناٹک اور ممبئی سے کرناٹک والے حصہ میں گئے تھے۔ راہل اڈوپی کے بعد یہاں سے منگلور جائیں گے ۔ یہاں وہ مندر ، چرچ اور مسجد کا بھی دورہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined