قومی خبریں

راہل گاندھی نے خودکشی کرنے والے نیٹ امیدوار کے اہل خانہ سے فون پر بات کی، ہر ممکن مدد کا دلایا بھروسہ

کانگریس نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’پردیپ میگھوال کے اہل خانہ نے پڑھائی کے لیے لاکھوں روپے کا لون لیا تھا۔ اسے امید تھی کہ اس کا انتخاب ہو جائے گا، لیکن پیپر لیک مافیا نے اس کے خوابوں کو کچل دیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ (23 مئی) کو خود کشی کرنے والے سیکر کے نیٹ امیدوار کے اہل خانہ سے فون پر بات کی ہے۔ انہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔ این ایس یو آئی کے صدر ونود جاکھڑ نے سیکر پہنچ کر پردیپ میگھوال کے اہل خانہ سے راہل گاندھی کی فون پر بات کروائی۔ کانگریس نے بات چیت کی ایک ویڈیو اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی۔

Published: undefined

کانگریس نے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’نیٹ پیپر لیک ہونے کے بعد راجستھان میں سیکر کے طالب علم پردیپ میگھوال نے خود کشی کر لی تھی۔ اب اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے متاثرہ کے اہل خانہ سے بات کر کے انہیں ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔‘‘ پارٹی اپنی پوسٹ میں مزید لکھتی ہے کہ ’’پردیپ میگھوال کے اہل خانہ نے پڑھائی کے لیے لاکھوں روپے کا لون لیا تھا۔ اسے امید تھی کہ اس کا انتخاب ہو جائے گا، لیکن پیپر لیک مافیا نے اس کے خوابوں کو کچل دیا۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی اور متاثرہ طالب علم کے اہل خانہ کی بات چیت سے متعلق شیئر کردہ ویڈیو پوسٹ میں کانگریس نے مزید لکھا کہ ’’متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ پیپر لیک مافیا کو سخت سے سخت سزا ملے اور ان کے ساتھ انصاف ہو۔‘‘ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ہم اہل خانہ کو انصاف دلا کر رہیں گے اور اس ناکامی کے لیے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوراً استعفیٰ دینا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نیٹ پیپر لیک کے بعد طلبہ کی خودکشی پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ انہوں نے 16 مئی کو ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مودی حکومت میں ’امرت کال‘ بھرتی-امتحان کے طلبہ کے لیے ’مِرت کال‘ ثابت ہو رہا ہے۔ خبروں کے مطابق کئی طلبہ اور طالبات نے نیٹ پیپر لیک ہونے کے صدمے کے باعث خودکشی کر لی ہے۔ لکھیم پور کھیری کے رتک مشرا، دہلی کی 20 سالہ انشکا پانڈے، راجستھان کے جھنجھنو سے پردیپ میگھوال اور گوا میں رہ رہے بنگلورو کے طلبہ سب نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’کسی نے بچپن سے خواب دیکھا، کسی نے خاندان کی امیدوں کے لیے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، سالوں تیاری کی، لیکن مودی حکومت کے بدعنوان اور نکمے نظام نے ان کے خوابوں کو روند دیا۔‘‘ 

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined