قومی خبریں

راہل نے شیئر کیا پنڈت نہرو کا اندرا گاندھی کے نام تحریر کردہ خط، جس میں لکھا ہے تم بڑی ہو کر سورج کی طرح چمکو گی‘

پد یاترا کے درمیان راہل گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے ایک خط شیئر کیا ہے۔ یہ خط ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا ہے، جو انہوں نے اپنی بیٹی اندرا گاندھی کو لکھا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آج ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 105 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔ راہل گاندھی 'بھارت جوڑو یاترا' کر رہے ہیں۔ آج سفر شروع کرنے سے پہلے انہوں نے اپنی دادی اور ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

پیدل پد یاترا کے درمیان راہل گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے ایک خط شیئر کیا ہے۔ یہ خط ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا ہے، جو انہوں نے اپنی بیٹی اندرا گاندھی کے نام تحریر کیا تھا۔ خط بہت دلچسپ ہے۔ خط میں لکھا ہےـ

Published: undefined

میری پیاری اندرا!

یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، لیکن جب شبہ ہو تو ایک آزمائش کر کے دیکھنا۔ کبھی کوئی کام چھپ کر مت کرنا یا کوئی ایسا کچھ مت کرنا جسے تمہیں چھپانے کی خواہش ہو۔ کیونکہ کچھ بھی چھپانے کی خواہش کا مطلب کہ تم ڈری ہوئی ہو اور ڈر ایک بری چیز ہے۔ تمہارے لائق تو بالکل نہیں ہے۔ بہادر بنو، سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔

Published: undefined

تم جانتی ہو کہ باپو جی کی قیادت میں چلنے والی ہماری عظیم آزادی کی تحریک میں راز یا پردہ پوشی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ہم جو کچھ کرتے ہیں یا کہتے ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ ہم سورج کی روشنی میں کھلے میں کام کرتے ہیں۔ اپنی ذاتی زندگی میں بھی ہمیں سورج سے دوستی کر کے اس کی روشنی میں کام کرنا چاہیے، رازداری سے نہیں۔ اگر تم میری نصیحت پر عمل کرو گی تو میری پیاری بچی تم بڑی ہو کر سورج کی طرح چمکوگی، ہمیشہ نڈر، پرسکون اور غیر متزلزل رہوگی۔ پھر چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ نیک خواہشات کے ساتھ...

تمہیں پیار کرنے والے تمہارے والد

جواہر لال نہرو

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined