قومی خبریں

نریندر مودی کے پروگرام میں سوال ہی نہیں، جواب بھی طے شدہ ہوتے ہیں!

وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک تقریب میں ایک سوال کے جواب میں جو کہا اور اس کے بعد مترجم نے اس کا جو ترجمہ کیا اسے سن کر زیادہ تر لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ اس تقریب کے سوال و جواب پہلے سے طے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھیں زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’پہلے ہندوستانی وزیر اعظم جو ’چنندہ‘ سوال کا جواب دیتے ہیں، جس کا پہلے سے طے شدہ جواب مترجم کے پاس ہوتا ہے!‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’اچھا ہے کہ وہ حقیقی سوالات نہیں لیتے۔ اگر وہ لیتے تو ہم سب کو بہت شرمندگی اٹھانی پڑتی۔‘‘

Published: 04 Jun 2018, 4:37 PM IST

دراصل راہل گاندھی گزشتہ دنوں وزیر اعظم مودی کی سنگاپور سفر کے دوران وہاں کی نانیانگ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے صدر اور طلبا سے ہوئی ان کی بات چیت کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ بات چیت میں وزیر اعظم نریندر مودی سوالوں کے جواب ہندی میں دے رہے تھے اور ایک خاتون مترجم ان کے جوابوں کا ترجمہ کر رہی تھیں۔ راہل گاندھی نے اسی کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

Published: 04 Jun 2018, 4:37 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تقریب میں ایک سوال کے جواب میں جو کہا اور اس کے بعد مترجم نے اس کا جو ترجمہ کیا اسے سن کر زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ سوال اور جواب پہلے سے طے شدہ تھے۔ بات کچھ یوں ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کا مختصر جواب دیا تھا، لیکن مترجم نے اس جواب کا طویل ترجمہ کر دیا اور کئی ایسی باتیں بھی کہہ ڈالیں جو وزیر اعظم مودی نے کہی بھی نہیں تھی۔

جس انداز میں مترجم نے جواب دیا، اسے دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ انھوں نے ایسا کسی غلطی کے سبب کیا تھا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مترجم کو روکا تک نہیں۔ ایک سوال یہ بھی کھڑا ہوتا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم کے بیان کا اتنے الگ طریقے سے ترجمہ ہونے پر ہندوستانی وفد نے نہ کوئی وضاحت پیش کی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی، ایسا کیوں؟

Published: 04 Jun 2018, 4:37 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jun 2018, 4:37 PM IST