قومی خبریں

کورونا کو ہرانے کے لئے زیادہ تعداد میں ٹسٹ ضروری، رکاوٹیں دور کریں مودی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کورونا کو ہرانا ہے تو اس کی ٹسٹنگ کی تعداد موجودہ 40 ہزار سے بڑھا کر یومیہ کم سے کم ایک لاکھ کیا جانا ضروری ہے، اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کے لیے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ٹسٹنگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اسے بڑھا کر یومیہ کم از کم ایک لاکھ کیا جانا چاہیے۔

Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ تمام ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کورونا کو ہرانے کے لیے اس کی ٹسٹنگ ہی واحد حل ہے۔ انھوں نے کہا، ’’کورونا کو ہرانا ہے تو اس کی ٹسٹنگ کی تعداد موجودہ 40000 سے بڑھا کر یومیہ کم سے کم ایک لاکھ کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت ہے اور وزیراعظم کو اس سمت میں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔‘‘

Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST

اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے ٹوئٹس اور بیانات کے ذریعے مرکز کی مودی حکومت کو مشورہ دے چکے ہیں کہ اگر کورونا کے خلاف جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو ٹیسٹنگ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

راہل گاندھی کا کہنا ہے ’’ہم جتنی جلدی کورونا مثبت مریضوں کی شناخت کریں گے، اتنی ہی جلدی انہیں الگ تھلگ کر دیا جائے گا اور ان کا علاج کیا جائے گا۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اگر کورونا مثبت مریض کی بروقت شناخت ہو جائے تو اسے الگ تھلگ کرنے سے دوسرے لوگوں کو انفیکشن سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی مسلسل اس طرف حکومت کی توجہ مبذول کرا رہے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی اس مسئلہ کو اٹھا چکے ہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST

ایک روز قبل ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا کو ہرانے میں ٹسٹنگ ہی فائدے مند ہے اس لیے اسے بڑھانا ضروری ہے اور ملک میں کورونا ٹسٹنگ کی خاطر خواہ سہولت دستیاب کی جانی چاہیے۔ ٹسٹنگ کی سہولت نہیں ہوگی تو کورونا کو شکست دینا مشکل ہوجائے گا۔

Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 7:40 PM IST