قومی خبریں

’یہ غریبوں کا استحصال کرنے کی پالیسی ہے‘، راہل گاندھی نے منریگا بجٹ میں تخفیف اور آدھار سے جوڑنے پر اٹھائے سوال

راہل گاندھی نے کہا کہ نئے روزگار دینے کی ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، بس لوگوں کا روزگار چھیننا اور غریبوں کو ان کے حق کا پیسہ ملنے میں رخنات پیدا کرنا ہی اس حکومت کی نیت بن گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منریگا بجٹ میں تخفیف اور تنخواہ کو آدھار سے جوڑنے کی مرکزی حکومت کی پالیسی پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے اسے مرکز کے ذریعہ غریبوں کا استحصال کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح غریبوں کی آمدنی پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نہ نئی سوچ، نہ کوئی منصوبہ، بس ایک پالیسی، غریبوں کا استحصال۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کر کہا ہے کہ منریگا ہندوستان کی دیہی معیشت کی بنیاد ہے۔ ایک انقلابی پالیسی ہے جس نے لاتعداد کنبوں کو سہارا دیا ہے۔ کروڑوں کنبوں کا گھر چلا رہا منریگا منصوبہ مرکز کی استحصال والی پالیسیوں کا شکار بنتا جا رہا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر نے مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے منریگا کا بجٹ کاٹنا اور اب تنخواہ کو آدھار سے جوڑنا، یہ دونوں غریبوں کی آمدنی پر حملہ ہے۔ یو پی اے حکومت کی آدھار کارڈ سے متعلق سوچ تھی لوگوں کو سہولیت دینے کی، شناخت کی اور معاشی سیکورٹی دینے کی۔ لیکن موجودہ حکومت نہ صرف اس سوچ کا غلط استعمال کر رہی ہے بلکہ اس کا استعمال غریب طبقہ کے خلاف کر رہی ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ نہ آدھار کا ٹھیک طرح سے استعمال ہوا، نہ صحیح سیکورٹی کا انتظام کیا گیا۔ آدھار کارڈ کو منریگا کے لیے لازمی بنا دینے سے 57 فیصد دیہی مزدوروں کو دِہاڑی میں نقصان ہوگا۔ نئے روزگار دینے کی ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے۔ بس لوگوں کا روزگار چھیننا اور غریبوں کو ان کے حق کا پیسہ ملنے میں رخنات پیدا کرنا ہی اس حکومت کی نیت بن گئی ہے۔ آخر میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’نہ نئی سوچ، نہ کوئی منصوبہ، بس ایک پالیسی، غریبوں کا استحصال۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined