
اتی پچھڑا نیائے سنکلپ جاری کرتے راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور تیجسوی یادو / تصویر آئی این سی
کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو ایکس پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چاہے بی جے پی کتنے ہی جھوٹ بولے یا سازشیں رچے، ہم پسماندہ طبقات کو ان کا پورا حق دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جدوجہد محض سیاسی نہیں بلکہ سماجی انصاف کی اصل لڑائی ہے جس میں دلت، آدیواسی، اقلیتی اور پسماندہ سماج کو عزت اور برابر کے حقوق دلانا بنیادی مقصد ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں زور دیا کہ سب سے اہم میدان تعلیم ہے، کیونکہ یہی محروم طبقات کی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان طبقات کو تعلیم تک مساوی رسائی ملے اور اسی لیے ’اتی پچھڑا نیائے سنکلپ‘ میں خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اب نہ صرف سرکاری اداروں میں بلکہ نجی کالج اور یونیورسٹیوں میں بھی ریزرویشن نافذ کیا جائے گا تاکہ محروم طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ نجی اسکولوں میں تعلیم کے حق کے تحت جو نشستیں ریزرو ہوتی ہیں، ان میں سے آدھی سیٹیں دلت، آدیواسی، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات کے بچوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔ یہ اقدام سماجی مساوات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ناانصافی پر بھی سوال اٹھایا جس کے تحت سرکاری نوکریوں میں اکثر امیدواروں کو ’نوٹ فاؤنڈ سُوٹبل‘ یعنی ’کوئی قابل امیدوار نہیں ملا‘ کہہ کر موقع نہیں دیا جاتا۔ راہل گاندھی نے صاف کہا کہ یہ پالیسی ختم کی جائے گی تاکہ اہل امیدواروں کو ان کے حقوق مل سکیں۔
Published: undefined
اپنی پوسٹ میں راہل گاندھی نے اسے صرف تعلیم کی پالیسی نہ مانتے ہوئے کہا کہ یہ پسماندہ سماج کی برابری اور احترام کی جدوجہد ہے۔ ان کے مطابق یہی سچا سماجی انصاف ہے اور یہی مساوی ترقی کی ضمانت ہے جس کے لیے کانگریس نے عملی خاکہ تیار کیا ہے۔
راہل گاندھی نے یہ بھی واضح کیا کہ بی جے پی کی تمام تر سازشوں اور جھوٹے بیانیوں کے باوجود کانگریس اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف اور مساوات کے اس ایجنڈے کو ہم کسی بھی قیمت پر نافذ کریں گے کیونکہ یہی ملک کے آئین کی روح ہے اور یہی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ پوسٹ منگل کو پٹنہ میں منعقدہ اس تقریب کے ایک دن بعد کی ہے جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں انہوں نے ’اتی پچھڑا نیائے سنکلپ‘ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر پارٹی نے پسماندہ طبقات کے لیے دس نکاتی منصوبہ جاری کیا تھا جس کا مقصد ان کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی حصہ داری کو یقینی بنانا ہے۔ آج کی راہل گاندھی کی ایکس پوسٹ اسی پروگرام کا تسلسل ہے جس میں انہوں نے بی جے پی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے اپنے عزائم کو دوبارہ دوہرایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined