تصویر بشکریہ یو ٹویب
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے رائے بریلی اور امیٹھی کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر شیئر کی۔ ویڈیو کا عنوان تھا، ’کولڈ کافی اور گفتگو رائے بریلی کے بورڈ ٹاپرز کے ساتھ گفتگو۔‘
ویڈیو کے آغاز میں راہل گاندھی بچوں سے سوال کرتے ہیں کہ کون فرسٹ آیا ہے اور کس نے ٹاپ کیا ہے۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ اس نے امیٹھی ضلع میں دسویں جماعت میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ ایک طالب علم نے کہا کہ وہ بارہویں میں ٹاپر ہے۔ راہل گاندھی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ بچوں میں ٹاپ کرنا قابل تحسین کارنامہ ہے۔
Published: undefined
اس دوران راہل گاندھی نے بچوں سے ان کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی۔ زیادہ تر طلبہ نے یو پی ایس سی کی تیاری کا ارادہ ظاہر کیا، جبکہ ایک لڑکی نے بتایا کہ وہ جے ای ای کی تیاری کر رہی ہے اور آئی آئی ٹی جانا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی راستہ چنو، اس کے متبادل ضرور رکھو۔ انہوں نے کہا، "فوکس کرنا ضروری ہے، مگر فوکس انسان کو پھنسا بھی سکتا ہے۔ اصل کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو کئی راستوں پر کوشش کرتے ہیں۔"
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو تین زبانوں پر 70 فیصد عبور ہے اور کسی کو ایک زبان پر 100 فیصد، تو آگے کون بڑھے گا؟ بچوں نے جواب دیا، "70 فیصد والا"۔ راہل گاندھی نے کہا، "اسی لیے آپ کو بیک اپ پلان ضرور رکھنا چاہیے۔"
Published: undefined
اس دوستانہ ملاقات میں راہل گاندھی نے بچوں کے ساتھ کولڈ کافی بھی پی۔ جب بچے شرمائے تو راہل گاندھی نے خود اپنے ہاتھوں سے انہیں کافی دی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی تعلیمی دلچسپیوں کے بارے میں بتایا کہ انہیں فزکس، کیمسٹری اور جغرافیہ پسند تھے، جبکہ کھیلوں میں فٹبال، تیراکی، دوڑ اور چیس ان کی پسندیدہ سرگرمیاں تھیں۔
گفتگو کے دوران راہل گاندھی نے سوال کیا کہ ان سب میں کس طالب علم کا راستہ سب سے مشکل تھا؟ ایک طالبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کے والد مزدور ہیں، اس کے لیے راستہ سب سے زیادہ کٹھن رہا ہوگا۔
Published: undefined
بعد میں امیٹھی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما اور طلبہ کے والدین بھی راہل گاندھی سے ملے۔ ایک طالبہ کی والدہ نے دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کی بیٹی پڑھائی کے ساتھ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ دیکھتی ہے اور موبائل استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے، بس شرط یہ ہے کہ پڑھائی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کومہ میں تھے، جس کے باعث حالات مزید دشوار ہو گئے تھے۔
Published: undefined
ایک طالب علم کے والد سے راہل گاندھی نے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا ٹاپ کرے گا؟ والد نے اعتماد سے جواب دیا، ’ہاں، یہ تو پتہ تھا۔‘
ملاقات کے اختتام پر راہل گاندھی نے تمام ٹاپر طلبہ کو تحائف پیش کیے اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بچے اور ان کے والدین اس ملاقات سے بے حد خوش دکھائی دیے اور پورے ماحول میں خوشی اور فخر کی جھلک نمایاں تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined