قومی خبریں

بجلی کی قلت کی بابت وزیر اعظم مودی پر برسے راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجلی کی قلت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی شدید گرمی میں ملک کے عوام کو بجلی سپلائی کرنے میں ناکامی کا الزام کس پر ڈالیں گے

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجلی کی قلت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی شدید گرمی میں ملک کے عوام کو بجلی سپلائی کرنے میں ناکامی کا الزام کس پر ڈالیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مودی اکثر اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے ذمہ داری سے بھاگتے ہیں اور اپنی کوتاہیوں کے لیے دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ انہوں نے طنز یہ کہا کہ کیا بجلی کی دقت کا الزام وہ سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو، عوام یا ریاستی حکومتوں پر عائد کریں گے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’وزیراعظم کے ’وعدوں‘ اور’ارادوں‘ کے درمیان کا تار تو ہمیشہ کٹا تھا۔ مودی جی،اس بجلی بحران میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار کس کو ٹھہرائیں گے۔ نہرو جی کو۔ ریاستی حکومتوں کو۔ یا پھر عوام کو ہی‘۔

رپورٹ کے مطابق دہلی میں بجلی کی تقسیم کرنے والی 3 کمپنیوں کے پاس 7636 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ این ٹی پی سی دادری یونٹ سے 728 میگاواٹ اور اونچاہار سے 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کی طرح مرکز اور دہلی حکومت بھی بجلی بحران کے معاملے میں دیر سے بیدار ہوئی ہیں، جبکہ مودی حکومت کے دور میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایسا ہوا ہو۔ کوئلے کی سپلائی کی وجہ سے بجلی کا بحران ہے۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال اگست-ستمبر 2021 کے مہینے میں پاور کمپنیوں کو کوئلے کے بحران سے نبردآزما ہونا پڑا تھا۔

(ان پٹ: یو این آئی)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined