قومی خبریں

’بی جے پی حکومت روزگار دینے میں پوری طرح ناکام‘، راہل گاندھی نے رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کا لیا جائزہ

راہل گاندھی نے الگ الگ تنظیموں کے لوگوں سے بھی ملاقات کی، کوئی درج فہرست ذات سے متعلق تھا تو کوئی پسماندہ طبقہ سے اور کوئی گروپ تعلیمی امور سے متعلق اپنے ایشوز لے کر ان سے ملنے آیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کا جائزہ لیتے ہوئے راہل گاندھی</p></div>

رائے بریلی میں ریل کوچ فیکٹری کا جائزہ لیتے ہوئے راہل گاندھی

 

تصویر: پریس ریلیز

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دورے کے دوسرے دن جمعہ کو ریل کوچ کارخانہ کا جائزہ لیا۔ اس دوران ایک چھوٹے بچے نے انھیں گلاب کا پھول دیا۔ انھوں نے اس کے چشمے کی تعریف بھی کی۔

Published: undefined

راہل گاندھی ریل کوچ فیکٹری پہنچے تو وہاں موجود لوگ چیخنے لگے۔ راہل گاندھی نے سبھی کا استقبال قبول کیا۔ انھوں نے کچھ لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران کئی لوگوں نے راہل گاندھی کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ اس کے پہلے انھوں نے گیسٹ ہاؤس میں ملنے پہنچے ایک شخص سے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو سامنا کرنا پڑے گا، ڈرنا نہیں ہے۔ گھبرانا اور ڈرنا بالکل بھی نہیں ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے آج الگ الگ تنظیموں کے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ کوئی درج فہرست ذات سے تعلق رکھتا تھا تو کوئی پسماندہ طبقہ سے، تو کوئی گروپ تعلیمی شعبہ سے متعلق معاملہ لے کر ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔ اقلیتی طبقہ کے لوگ بھی اپنے مسائل کو لے کر پہنچے تھے۔ راہل گاندھی نے اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔ ایک بزرگ نے اسکول میں کمرے کا مطالبہ کیا، جس پر راہل گاندھی نے انھیں مثبت بھروسہ دلایا۔ کسی نے اپنی بچی کی شادی کے لیے تو کسی نے دیگر کام کے لیے راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے اپنی گاڑی کو رکوایا اور لوگوں کے مسائل سنے۔

Published: undefined

اسی درمیان لال گنج میں منعقد ’یوا سمواد‘ میں راہل گاندھی نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری نوجوانوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے، لیکن بی جے پی حکومت روزگار دینے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے۔ ہم لگاتار نوجوانوں کے لیے لڑ رہے ہیں، انھیں انصاف دلا کر رہیں گے۔ آج ہندوستان کا نوجوان بے روزگار ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس دوران یہ بھی کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی اور غلط جی ایس ٹی نافذ کر کے چھوٹی صنعتوں کو ختم کر دیا۔ اگر نوجوانوں کو روزگار دینا ہے تو چھوٹے کاروباریوں کی مدد کرنی ہوگی، جی ایس ٹی کو بدلنا ہوگا، بینکوں کے روازے ہندوستان کے صنعت کاروں کے لیے کھولنے ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے سامنے دو ایشوز ہیں، بے روزگاری اور مہنگائی۔ اس کی بات بی جے پی کرتی ہی نہیں ہے۔ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت پوری طرح سے ناکام ہے۔ اسے ہٹائیے۔ نوجوانوں کو روزگار ملنا شروع ہو جائے گا، جیسا کہ کرناٹک میں مل رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined