قومی خبریں

ووٹر شناختی کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر راہل گاندھی کا اظہارِ تشویش

راہل گاندھی نے کہا کہ آدھار سے نقلی ووٹر شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، لیکن سب سے غریب اور سب سے زیادہ محروم طبقات کے افراد کو آدھار لنک کرنے میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی (فائل)، تصویر @INCIndia

 

کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں ووٹر لسٹ میں خامی اور نقلی ووٹر شناختی کارڈ معاملہ پر الیکشن کمیشن کو لگاتار ہدف تنقید بنا رہی ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا ہے کہ ووٹ شناختی کارڈ کو آدھار سے جوڑا جائے گا۔ اس سلسلے میں یو آئی ڈی اے آئی اور اس کے ماہرین کے درمیان تکنیکی صلاح و مشورہ جلد شروع ہونے کی جانکاری بھی الیکشن کمیشن نے دی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس کا مثبت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدام کا پارٹی استقبال کرتی ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس معاملے میں اپنا مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے، لیکن ساتھ ہی انھوں نے کچھ تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’آج الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آدھار کو ووٹر شناختی کارڈس سے جوڑے گا۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد کی پارٹیاں لگاتار ووٹر لسٹ کے ایشوز اٹھاتی رہی ہیں، جس میں غیر معمولی طریقے سے ووٹر لسٹ میں زیادہ لوگوں کا نام جوڑنا، نقلی ووٹر شناختی کارڈ سمیت کئی اہم ایشوز ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آدھار سے نقلی ووٹر شناختی کارڈ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، لیکن سب سے غریب اور سب سے زیادہ محروم طبقات کے افراد کو آدھار لنک کرنے میں مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بھی ہندوستانی اپنے ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ رہے اور رازداری سے متعلق فکر کا حل بھی تلاش کرنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اس پوسٹ میں راہل گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کے وقت اچانک لاکھوں کی تعداد میں نئے ووٹرس جوڑے جانے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’اب جبکہ الیکشن کمیشن نے اس مسئلہ کا اعتراف کر لیا ہے، تو میں اپنے گزشتہ مطالبہ کو دہراتا ہوں، کہ اسے ناموں کو جوڑنے اور ہٹانے کے ایشو پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ اس کی شروعات مہاراشٹر کے 2024 اسمبلی انتخاب اور لوک سبھا انتخاب کے پورے ووٹر لسٹ کی عکسی کاپی کو شیئر کرتے ہوئے کرنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، کانگریس کے سرکردہ لیڈران اور ماہرین کے اختیار یافتہ گروپ ’ایگل‘ نے الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ’ایگل‘ کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند کے افسران اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ الیکشن کمشنرز کی میٹنگ میں آدھار اور ووٹر شناختی کارڈ کو جوڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ اس الزام کا واضح اعتراف ہے جو کانگریس پارٹی اور حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی مشتبہ ووٹر لسٹ پر عائد کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کا اہم الزام یہ تھا کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان صرف 5 مہینوں میں نئے ووٹرس کے رجسٹریشن میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نقلی یا ڈپلی کیٹ ووٹرس تھے۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے ذریعہ اٹھائے گئے ’ایک شخص کے پاس کئی ووٹر شناختی کارڈ‘ کے مسئلہ کا اعتراف کیا ہے، جسے آدھار کا استعمال کر کے ’ڈی-ڈپلی کیشن‘ کے ذریعہ ختم کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن کی تخلیقی ترکیب کی حمایت کی اور کہا کہ کانگریس ایسے اقدام کی حامی ہے جو ووٹر لسٹ کی شفافیت کو یقینی بناتے ہیں، جو 1949 میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے اس قول کے موافق ہیں کہ ’جمہوریت میں ووٹر لسٹ سب سے بنیادی ہیں، اور انتخابی عمل کی آزادی ایک بنیادی حق ہے‘۔ حالانکہ جاری اس بیان میں کانگریس کے ’ایگل‘ نے یہ بھی کہا کہ یہ دھیان دینا اہم ہوگا کہ آدھار لنکنگ کے سبب کسی بھی بالغ ہندوستانی شہری کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined