مکھانا کسانوں کے ساتھ راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس / @yogenderayogi
بہار میں جاری کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آج ساتواں دن ہے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور بہار کے قائدِ حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کٹیہار کے کوڑھا اسمبلی حلقے میں آج مقامی ماہی گیروں اور مکھانا کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا۔ یاترا کے دوران ’سن آف ملاح‘ کے نام سے مشہور مکیش سہنی بھی موجود رہے۔ ان کے ساتھ انڈیا بلاک کے دیگر سرکردہ لیڈران بھی شریک تھے۔
Published: undefined
ووٹر ادھیکار یاترا کے ساتویں دن کا آغاز نوگچھیا سے ہوا، جس کے بعد یاترا کٹیہار میں داخل ہو گئی۔ راہل اور تیجسوی کے کٹیہار پہنچے پر علاقے میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ مقامی لوگ اپنے مسائل لے کر ان رہنماؤں سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر جنیشور پرساد یادو المعروف پپو یادو بھی کافی سرگرم نظر آئے اور راہل گاندھی کے ساتھ عوام سے ملاقات کرتے دکھائی دیے۔
عوام میں راہل گاندھی سے ملنے کا خاصا جوش پایا گیا۔ انتظامیہ نے بھیڑ کے پیش نظر پہلے سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ پولیس اور سکیورٹی فورس کے اہلکار جگہ جگہ تعینات تھے تاکہ پروگرام کے دوران کسی طرح کی بدامنی یا بدنظمی نہ ہو۔
Published: undefined
یاترا کے دوران کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے کارکنوں نے پورے علاقے کو بینر اور پوسٹروں سے سجا دیا تھا۔ جگہ جگہ پارٹی کے جھنڈے لہرائے جا رہے تھے اور نعرے لگائے جا رہے تھے۔ عوامی اجتماعات میں راہل گاندھی اور تیجسوی یادو نے ووٹر حقوق کے بارے میں بات کی اور لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کے تئیں بیدار رہنے کی اپیل کی۔
اسی دوران جب میڈیا نے تیجسوی یادو سے ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، ’’ایف آئی آر سے کون ڈرتا ہے؟ ’جملہ‘ لفظ کہنا بھی اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کریں گے۔ ہم سچ بولنے سے نہیں ڈرتے۔‘‘ ان کے اس بیان پر موجود حامیوں نے تالیاں بجا کر حمایت کی۔
Published: undefined
سیاسی ماہرین کے مطابق کٹیہار اور اطراف کے علاقوں میں مکھانا کسان اور ماہی گیر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یاترا کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ عوامی جوش و خروش کے ساتھ کٹیہار کا یہ پروگرام ووٹر ادھیکار یاترا کا اہم مرحلہ ثابت ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined