راہل گاندھی / ویڈیو گریب
نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بہار اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے مہاراشٹر میں حکومت سازی کو ہائی جیک کیا گیا، ویسے ہی بی جے پی اب بہار میں چوری کے ارادے سے کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے یہ بیان ’آئین بچاؤ سماویش‘ پروگرام کے دوران دیا، جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فرض ادا کرنے کے بجائے بی جے پی کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق، ’’بی جے پی ملک کے عام عوام کی نہیں، صرف پانچ یا چھ بڑے سرمایہ داروں کے لیے حکومت چلا رہی ہے۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ ’انڈیا‘ اتحاد، جس میں کئی حزب اختلاف کی جماعتیں شامل ہیں، نے بی جے پی کو بہار میں انتخابات چوری کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
ان کا کہنا تھا کہ، ’’بی جے پی پورے ملک میں آئین پر حملہ کر رہی ہے اور بہار میں بھی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ بہار میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات متوقع ہیں اور اس سے قبل بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق، ’انڈیا‘ اتحاد ریاست میں بی جے پی کی ہر چال کا سیاسی طور پر جواب دے گا اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے بی جے پی پر قبائلی حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا، ’’پانی، جنگل اور زمین آدی واسیوں کی ہیں اور ان ہی کی رہیں گی۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ اوڈیشہ کی بی جے پی حکومت نے 1996 کے ’پیسا‘ (پنچایت (شیڈولڈ ایریاز تک توسیع) قانون) کو آج تک نافذ نہیں کیا اور وہاں کے قبائلیوں کو جنگلاتی زمینوں پر ان کے حقوق کے کاغذات بھی نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’کانگریس پارٹی ’پیسا‘ قانون اور دیگر قبائلی حقوق کے قوانین کو لاگو کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ آدی واسیوں کو ان کی زمینیں اور ان کے حقوق ملیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined