قومی خبریں

کووڈ کی موجودہ صورت حال پر راہل اور پرینکا نے حکومت سے کئے سوال

کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد گزشتہ تین روز سے 28ہزار یومیہ سے زیادہ ہے اور متاثرین کی تعداد اب 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی نے کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کئے اور دریافت کیا کہ کیا اس لڑائی میں ہماری صورت حال اچھی ہے۔

Published: undefined

مسٹرراہل گاندھی نے ہندوستان، امریکہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک سے کورونا کے سلسلے میں موازنہ کرتے ہوئے ایک گراف جاری کیا ہے اور ہندوستان میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار پر ٹوئٹ کیا کہ ’’کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اچھی حالت میں ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد گزشتہ تین روز سے 28ہزار یومیہ سے زیادہ ہے اور متاثرین کی تعداد اب 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کے اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اترپردیش میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے معاملے 10 جولائی 1347 ، 11 جولائی 1403 ، 12 جولائی 1388۔ لاک ڈاؤن کےویکنڈ ’بے بی پیک‘ کا لاجک اب تک کسی کو سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کھیلواڑ جاری ہے۔ ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined