قومی خبریں

'ون نیشن ون الیکشن' کا مقصد جمہوری نظام کو ختم کرنا ہے: کانگریس

کھڑگے نے کہا کہ اب ہندوستانیوں کے لیے 2024 کے لیے واحد آپشن یہ ہے کہ وہ 'ایک قوم، ایک حل' کے لیے بی جے پی کی غلط حکمرانی سے چھٹکارا حاصل کریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا 'ون نیشن ون الیکشن' کا نظریہ ملک میں جمہوریت اور وفاقی ڈھانچے کے نظام کو ختم کرنا اور آمریت لانا ہے۔

Published: undefined

مسٹر کھڑگے نے 'ون نیشن ون الیکشن' کے خیال کو ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے اور وفاقی نظام کو آمریت میں بدلنے کی کوشش قرار دیا، جب کہ مسٹر گاندھی نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے ریاستوں پر حملہ قرار دیا اور کہاکہ حکومت کا یہ اقدام مکمل طور پر وفاقی نظام کے خلاف ہے۔

Published: undefined

مسٹر گاندھی نے کہاکہ ’’ایک ملک ایک انتخاب کا نظریہ یونین اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔‘‘ مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ''مودی حکومت کا مقصد جمہوریت کو آہستہ آہستہ آمریت میں بدلنا ہے۔ ان کی 'ایک ملک ، ایک انتخاب' پر ایک کمیٹی کی تشکیل ہندوستان کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا ایک چال اور بہانہ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 'ایک ملک ایک انتخاب' کے اصول کا عمل بہت پیچیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کی میعاد کو کم کرنے کے لیے آئینی ترامیم کی ضرورت ہوگی۔ اس کے لیے آئین میں کم از کم پانچ ترامیم کر کے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کو بڑے پیمانے پر تبدیل کرنا ہو گا۔
'ون نیشن ون الیکشن' کے معاملے پر حکومت سے سوال کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے پوچھاکہ"کیا مجوزہ کمیٹی ہندوستانی انتخابی عمل میں سب سے بڑی تبدیلی کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کے لیے موزوں ہے؟ کیا اتنی بڑی مشق قومی اور ریاستی سطح پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر من مانی کی جانی چاہیے؟ کیا ریاستوں اور ان کی منتخب حکومتوں کو شامل کیے بغیر اتنا بڑا قدم اٹھانا چاہیے؟

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس طرح کے خیال کو ماضی میں تین کمیٹیوں نے مسترد کیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس معاملے میں چوتھی کمیٹی ماضی کے تجربے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں ہندوستان کے باوقار الیکشن کمیشن کے نمائندے کو کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

آزادی کے بعد ملک میں ون نیشن ون الیکشن سسٹم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 1967 تک نہ تو ہمارے پاس اتنی ریاستیں تھیں اور نہ ہی ہماری پنچایتوں میں 30.45 لاکھ منتخب نمائندے تھے۔ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ ہمارے پاس لاکھوں منتخب نمائندے ہیں اور ان کے مستقبل کا تعین اب ایک ہی بار میں نہیں کیا جا سکتا۔ اب ہندوستان کے لوگوں کے لیے 2024 کے لیے واحد آپشن یہ ہے کہ وہ 'ایک قوم، ایک حل' کے لیے بی جے پی کی غلط حکمرانی سے چھٹکارا حاصل کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined