قومی خبریں

انڈیا اتحاد کا 'ہلہ بول' پارلیمنٹ سے ای سی آئی دفتر تک، آج 'ووٹ چوری' کے خلاف اراکین پارلیمنٹ کا مارچ

انڈیا اتحاد کے 300 اراکین پارلیمنٹ آج پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک پیدل مارچ کریں گے۔ راہل گاندھی نے 'ووٹ چوری' کے خلاف ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے اور ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کی شفافیت کا مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ  اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن انڈیا اتحاد  کے 300 ارکان پارلیمنٹ آج  دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک پیدل مارچ کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، ایس پی سربراہ اکھلیش یادو، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی سمیت 25 سے زیادہ پارٹیوں کے لیڈر مارچ میں حصہ لیں گے۔ یہ مارچ 11:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار سے شروع ہو کر ٹرانسپورٹ بھون کے راستے الیکشن کمیشن جائے گا۔ ملکارجن کھڑگے نے ارکان پارلیمنٹ  کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک ویب پورٹل (votechori.in/ecdemand) شروع کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن پر 'ووٹ چوری' میں بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ووٹ چوری جمہوریت کے خلاف ہے۔ ایک شخص، ایک ووٹ کا اصول حملہ کی زد میں ہے۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے شفاف ووٹر لسٹ ضروری ہے۔" راہل نے دو مطالبات کیے ہیں - ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کو عام کیا جانا چاہیے اور شفافیت لائی جانی چاہیے تاکہ عوام اور سیاسی پارٹیاں ڈیٹا کا آڈٹ کر سکیں۔ انہوں نے لوگوں سے پورٹل پر رجسٹر ہونے اور ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ الزامات کی حمایت میں حلف نامہ دیں یا ملک سے معافی مانگیں۔ کمیشن نے انہیں "پرانی بوتل میں نئی شراب" کے محاورے سے نوازا ہے اور کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ایک ہی نام یا پتے کے متعدد ووٹر ہیں۔ بی جے پی نے راہل پر آئینی اداروں کو دھمکی دینے اور جھوٹ پھیلانے کا بھی الزام لگایا اور اسے شکست سے پہلے گھبراہٹ قرار دیا۔ بہار میں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، اس لیے اپوزیشن کا اتحاد اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کانگریس اور آر جے ڈی نے بہار میں لاگو ایس آئی آرعمل کی مخالفت کی ہے۔ تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری ہوئی ہے اور ان کا نام بھی ہٹا دیا گیا۔ آر جے ڈی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے شفافیت اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق یکم سے 10 اگست تک کسی سیاسی جماعت نے باضابطہ اعتراض درج نہیں کرائےجب کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ فہرست سے کروڑوں ووٹرز کے نام نکالے گئے ہیں جس سے ووٹنگ کا حق متاثر ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined