قومی خبریں

صاحب استطاعت مسلمان پر قربانی واجب، اس عبادت کا کوئی بدل نہیں: دیوبند

دارالعلوم نے فقہائے کرام کے حوالے سے لکھا ہے کہ نماز پڑھنے سے روزہ اور روزہ رکھنے سے نماز کا فریضہ ادا نہیں ہوتا، اسی طرح قربانی کرنے کی جگہ اس رقم سے غربا و مساکین کی مدد کرنا بھی مناسب نہیں۔

تصویر: دار العلوم دیوبند
تصویر: دار العلوم دیوبند 

لکھنؤ: معروف اسلامی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے حالات بالخصوص عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مویشی کی قربانی کے بجائے اس کے بد ل کے طور پر غرباو مساکین کی مدد کے تاویلات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر قربانی کرنا واجب ہے۔قربانی شعائر اسلام میں سے ہے اور اس عبادت کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔ دارالعلوم سے آج جاری بیان میں قرآن و حدیث کے حوالوں کے ساتھ کہا گیا ہے کہ جن مسلمانوں پر قربانی واجب ہے ان کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی قربانی کا اہتمام کرنا لازم اور ضروری ہے۔اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی غفلت برتنا اسلام اور اہل اسلام کے لئے نقصان دہ ہے۔

Published: 27 Jul 2020, 7:58 PM IST

دارالعلوم نے فقہائے کرام کے حوالے سے لکھا ہے کہ نماز پڑھنے سے روزہ اور روزہ رکھنے سے نماز کا فریضہ ادا نہیں ہوتا اسی طرح سے اگر کوئی شخص قربانی نہ کرکے چاہے کہ وہ جانور کی اس کی قیمت صدقہ کردے تو اس کی قربانی ادا نہ ہوگی اور وہ تارک عبادت سمجھا جائے گا۔

Published: 27 Jul 2020, 7:58 PM IST

دارالعلوم نے قربانی کو شعائر اسلام قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ'قربانی ایک ایسی عبادت ہے جو شعائر اسلام میں سے ہے یہ محض جانور کو ذبح کرنا نہیں ہے بلکہ اسلام کے شعار کے طور پر اس عبادت کو اجانچ دیا جاتا ہے۔اس عبادت کو کوئی بدل نہیں ہوسکتا ہے۔لہذا قربانی کے بجائے اس کی رقم غرباؤ ومساکین میں صدقہ کرنا قطعا درست نہیں ہے۔یہ سراسر ناواقفیت۔اسلام میں غرباء ومساکین کی مدد کا مستقل تاکید کا حکم ہے جس کے لئے صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں کا نظام موجود ہے۔

Published: 27 Jul 2020, 7:58 PM IST

قابل ذکر ہے کہ عید الاضحی کے قت کے قریب ہونے اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالت کے پیش نظر یہ سوال اٹھنے لگے تھے کہ آیا ان حالات میں قربانی کے بجائے اس کی قرباء غرباء تقسیم کردینے سے قربانی کا فریضہ ادا ہوجائے گا یا نہیں۔ وہیں دوسری جانب اترپردیش حکومت نے بھی عیدالاضحی کے پیش نظر کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں دی ہے جس کے بعد مسلمانوں میں قربانی کے تعلق سے تشویشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Published: 27 Jul 2020, 7:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jul 2020, 7:58 PM IST