قومی خبریں

پوروانچل یونیورسٹی نے 200 آنگن باڑی سنٹرس کو گود لینے کا کیا اعلان

یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے اعظم گڑھ اور مئو ضلع میں منعقد ایک تقریب میں گورنر اترپردیش آنندی بین پٹیل کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا۔

لوگو vbspu.ac.in
لوگو vbspu.ac.in 

جونپور: ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی نے 200 آنگن باری سنٹروں کو گود لیا ہے۔ اس میں اعظم گڑھ کے 125 اور مئو کے 75 آنگن باری سنٹر شامل ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نرملا ایس موریہ نے اعظم گڑھ اور مئو ضلع میں منعقد ’آنگن باڑی سنٹروں کو سہولیات سے لیس بنانے کی انوکھی پہل‘ تقریب میں گورنر اترپردیش آنندی بین پٹیل کی موجودگی میں اس کا اعلان کیا۔

Published: undefined

یونیورسٹی کی اس پہل اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں خصوصی شراکت داری کے لئے گورنرآنندی بین پٹیل نے وائس چانسلر کو تہنیتی لیٹر دے کر اعزاز سے نوازہ۔ اعظم گڑھ اور مئو اضلاع کے انٹر کالجوں کے ذریعہ منعقد اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نرمل ایس موریہ نے کہا کہ پوروانچل یونیورسٹی خاتون ریسرچ سنٹرکی جانب سے خواتین کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ گاؤں میں چوپال لگا کر انہیں عدم تغذیہ پلاسٹک کا بائیکاٹ، خاتون ہیلتھ سے متعلق جانکاری دی جاتی ہیں جس کا سیدھا فائدہ خواتین کو ملتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ چانسلر کی رہنمائی میں یونیورسٹی لگاتار خواتین کی بہتری کے ساتھ ساتھ سماجی فرائض کی ادائگی کر رہی ہے۔ اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined