
تصویر آئی اے این ایس / سوشل میڈیا
چنڈی گڑھ: پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم (یُدّھ نشیاں ورُدّھ‘ نے دس ماہ مکمل کر لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کی ہدایات پر یکم مارچ 2025 کو شروع کی گئی اس مہم کا مقصد ریاست کو منشیات کے جال سے آزاد کرنا ہے۔ ان دس مہینوں کے دوران پنجاب پولیس نے وسیع پیمانے پر کارروائیاں انجام دیتے ہوئے ڈرگ اسمگلنگ کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے۔
Published: undefined
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مہم کے آغاز سے اب تک پنجاب پولیس نے 29 ہزار 351 مقدمات درج کئے ہیں اور 42 ہزار 622 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 849 کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی، جو ریاست میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔
Published: undefined
ڈی جی پی گورو یادو کی نگرانی میں پنجاب کے تمام 28 پولیس اضلاع میں روزانہ بیک وقت آپریشنز انجام دیے جا رہے ہیں۔ ان مشترکہ کارروائیوں کا مقصد نہ صرف منشیات فروشوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے بلکہ منشیات کی سپلائی چین کو جڑ سے ختم کرنا بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے پولیس کمشنروں، ڈپٹی کمشنروں اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو واضح ہدایات دی تھیں کہ وہ منشیات کے خلاف اس مہم کو اولین ترجیح بنائیں۔
Published: undefined
حکومت پنجاب نے مہم کی مؤثر نگرانی کے لئے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیما کی قیادت میں پانچ رکنی کابینہ سب کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ پولیس کارروائیوں کے دوران ہیروئن کے علاوہ 599 کلوگرام افیون، 272 کوئنٹل پوست کے چھلکے، 51 کلوگرام چرس، 624 کلوگرام گانجا، 28 کلوگرام آئی سی ای اور 46 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں اور ٹیبلٹس ضبط کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 15 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ کی ڈرگ منی بھی برآمد کی گئی ہے۔
Published: undefined
مہم کے 306 ویں دن پولیس نے مزید 49 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ہیروئن، نشہ آور گولیاں اور نقد رقم ضبط کی۔ پولیس کے مطابق 61 راجپترت افسران کی نگرانی میں 700 سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل 100 سے زائد ٹیموں نے ریاست بھر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جبکہ سینکڑوں مشتبہ افراد کی جانچ بھی کی گئی۔
پنجاب حکومت نے منشیات کے مکمل خاتمے کے لئے تین سطحی حکمت عملی اپنائی ہے، جس میں قانون نافذ کرنا، نشہ مکتی اور روک تھام شامل ہیں۔ اسی حکمت عملی کے تحت 21 افراد کو نشہ مکتی اور بحالی کے علاج کے لئے آمادہ کیا گیا ہے، تاکہ مسئلے کا پائیدار حل ممکن ہو سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined