قومی خبریں

پنجاب: امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے پاس تیسرا دھماکہ، 5 افراد گرفتار

پنجاب کے امرتسر میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے، جو کہ گرودوارے کے نزیدک گلیارے میں کیا گیا۔ کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب جمعرات کو ایک اور دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ گولڈن ٹیمپل کے قریب یکے بعد دیگرے یہ تیسرا دھماکہ ہے۔ اس تازہ دھماکے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم بدھ کی رات ایک بجے کے قریب ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ دھماکے کا یہ مقام سابقہ دھماکے کے مقام سے مختلف تھا۔

Published: undefined

پنجاب پولیس کے ڈی جی پی نے بتایا کہ دھماکوں کے سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک ہونے والے تینوں دھماکے کم شدت کے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تازہ ترین دھماکہ گولڈن ٹیمپل کے نزیدک واقع سری گرو رام داس سرائے کے برابر والی جگہ پر ہوا جو ہیرٹیج کوریڈور کی طرف واقع ہے۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ پنجاب پولیس کی فرانزک ٹیم نے بھی دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس تینوں دھماکوں کی کڑیاں جوڑنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

موقع پر پہنچنے والے امرتسر کے پولیس کمشنر نونہال سنگھ نے کہا ’’ہمیں رات 12:15 کے قریب اطلاع ملی کہ ایک بڑے دھماکے جیسی آواز سنی گئی ہے، ممکنہ طور پر ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ ہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کر رہے ہیں کہ یہ ایک دھماکہ تھا۔ لوگوں کے بیانات کی تصدیقی کی جا رہی ہے۔‘‘ 8 مئی کو گولڈن ٹیمپل کے قریب ہیرٹیج اسٹریٹ میں ایک دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، اسی جگہ جہاں 6 مئی کو بھی دھماکہ ہوا تھا۔

Published: undefined

سابقہ دھماکہ کی وجہ سے کچھ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔ گولڈن ٹیمپل کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود ایک عقیدت مند کرن دیپ سنگھ نے بتایا کہ آٹورکشہ میں سفر کرنے والی کچھ لڑکیوں کو شیشے کے ٹکڑے لگے انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ لڑکیاں ہریانہ کے پنچکولہ سے گولڈن ٹیمپل میں ماتھا ٹیکنے کے لیے پہنچی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined