قومی خبریں

خوشخبری! زرعی قوانین کے مقابلے پنجاب حکومت لائے گی نیا قانون

پنجاب کی کانگریس حکومت نے مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے مقابلے میں ایک نیا قانون لانے کے لیے 19 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پنجاب کی کانگریس حکومت نے بدھ کے روز ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت کے نئے متنازعہ زرعی قوانین کے مقابلے ایک نیا قانون لانے کے لیے 19 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ دفتر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ لیا گیا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ امرندر حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست میں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے حکومت نے پنجاب سول سروس (ریزرویشن آف پوسٹس فار ویمن) ایکٹ 2020 کو منظوری دے دی تاکہ عہدوں پر سیدھی بھرتی کے لیے خواتین کو ریزرویشن دیا جا سکے۔ خود وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے ٹوئٹ کر اس کی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ "آج کا دن پنجاب کی خواتین کے لیے تاریخی ہے۔ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ لیا ہے۔"

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی امرندر حکومت نے آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایس سی پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو بھی منظوری دے دی۔ سال 22-2021 سے نافذ ہونے والے اس منصوبہ کے لیے زیادہ سے زیادہ آمدنی کا دائرہ بھی ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پنجاب کابینہ نے جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کو اراضی کا مالکانہ حق دینے کے لیے پنجاب سلم ڈویلرس (مالکانہ حق) ایکٹ 2020 کے شرائط کو نوٹیفائیڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

کابینہ میٹنگ میں امرندر سنگھ کی کابینہ نے اسٹیٹ روزگار منصوبہ 22-2020 کو بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سال 2022 تک ریاست کے ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دینے کا کام کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت سرکاری محکموں میں خالی پڑے عہدوں پر مہم چلا کر تیزی سے تقرریاں کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مرحلہ وار طریقے سے سال 22-2021 تک 1 لاکھ ملازمتیں دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined