قومی خبریں

پنجاب کے وزیر تعلیم کو شری اکال تخت نے گرودوارہ میں جوتے صاف کرنے کی سنائی سزا

وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے 5 سنگھ صاحبان کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں سزا منظور ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہرجوت سنگھ بینس / آئی اے این ایس</p></div>

ہرجوت سنگھ بینس / آئی اے این ایس

 

سکھوں کی سرکردہ تنظیم ’شری اکال تخت صاحب‘ نے آج پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس کو مذہبی سزا سنائی ہے۔ گرو تیغ بہادر جی کے 350ویں یومِ شہیدی پر جموں و کشمیر کے سری نگر میں منعقد ریاستی سطح کی ایک تقریب کے دوران سکھ روایت کے خلاف کچھ سرگرمیاں ہوئی تھیں، جس سے ناراضگی کے بعد ہرجوت سنگھ کے خلاف سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اکال تخت کے سامنے پیش ہوئے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ کے لیے تنظیم نے سزا سنائی ہے کہ وہ امرتسر میں گولڈن ٹیمپل سے گرو کے محل تک پیدل جائیں گے۔ یہاں صاف صفائی کا انتظام دیکھیں گے اور اس کے بعد گرودوارہ کوٹھا صاحب پہنچنے سے 100 میٹر پہلے گاڑی سے اتر جائیں گے۔ پھر یہاں سے گرودوارہ تک پیدل جائیں گے اور راستے میں صاف صفائی کا انتظام دیکھیں گے۔ بعد ازاں گرودوارہ پاتشاہی بابا بکالا صاحب پہنچنے سے 100 میٹر پہلے اتر جائیں گے اور سڑکوں کو ٹھیک کرائیں گے۔ انھیں بطور سزا گرودواروں میں جوتوں کو بھی صاف کرنا ہوگا۔

Published: undefined

ہرجوت سنگھ کو دہلی میں گرودوارہ شیش گنج صاحب اور شری آنندپور صاحب میں شیش گنج صاحب گرودوارہ بھی جانا ہوگا۔ دونوں مقامات پر سر بہ سجود ہو کر 2 دنوں تک جوڑا گھروں میں خدمت کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی 1100 روپے کی پرساد چڑھا کر ارداس کروائیں گے۔ یہ سبھی گرودوارے شری گرو تیغ بہادر جی سے متعلق ہیں۔ جس پروگرام میں سِکھ ماضی کی خلاف ورزی ہوئی، اس میں خود وزیر تعلیم موجود تھے، اس لیے انھیں یہ سخت سزا دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزیر تعلیم نے 5 سنگھ صاحبان کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں سزا منظور ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت اور اپنی طرف سے اس واقعہ کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ مجھے اس پروگرام کو روکنا چاہیے تھا، مجھ سے غلطی ہوئی۔ میں مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچنے کے لیے پوری طرح سے محتاط رہوں گا۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ میں سکھ طبقہ کے جذبات کا احترام کرتا ہوں اور یہ یقینی کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا کہ مستقبل میں ایسے پروگرام منعقد نہ ہوں۔ مجھے یہ سزا منظور ہے۔ میں اسے پوری عقیدت اور ایمانداری سے نبھاؤں گا، اور سکھ طبقہ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہوں گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined