قومی خبریں

پنجاب کے پاس کووڈ ویکسین کی سپلائی صرف پانچ روز کی بچی ہے: وزیر اعلی

وزیر اعلی نے کہا کہ اگرریاست ایک روز میں دولاکھ ٹیکہ کاری کا ہدف بناتی ہے تو اس حساب سے ویکسین تین دن میں ختم ہوجائے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

پنجاب میں کورونا ویکسین کی سپلائی محض پانچ روز کے لئے بچی ہے اس لئے ریاست کو اس کی فراہمی جلد کی جائے کیونکہ ٹیکہ کاری مہم متاثرہورہی ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے آج مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے متاثرین کے پیش نظر ایک روز میں 85 ہزار سے 90 ہزارافراد کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ ریاست کے پاس صرف پانچ دن کی سپلائی بچی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے تصدیق کئے گئے سپلائی آرڈر کے حساب سے اگلی سہ ماہی کے لئے ریاستوں کو ویکسین کی سپلائی کاپروگرام شیئرکئے جانے کی اپیل کی۔کووڈ ویکسین کی اگلی سپلائی جلدکرنے کی امیدظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرریاست ایک روز میں دولاکھ ٹیکہ کاری کا ہدف بناتی ہے تو اس حساب سے ویکسین تین دن میں ختم ہوجائے گی۔

Published: undefined

انہوں نے وزیراعظم اور مرکزی وزیرصحت کو خط لکھ کراگلی سپلائی سے متعلق پروگرام شیئرکرنے کے لئے کہا ہے۔کووڈ کی صورتحال پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے بلائی گئی ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ٹیکہ کاری کی شروعات آہستہ ہونے کے باوجود روزانہ 85 سے 90 ہزار لوگوں کے حساب سے ریاست میں اب تک سولہ لاکھ لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے دئے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

میٹنگ میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ کیپٹن سنگھ نے بتایا کہ زرعی قوانین کے امورپر حکومت ہند کے خلاف بڑھ رہے غصے کے سبب بڑی تعداد میں لوگ ٹیکہ کاری کے لئے سامنے نہیں آرہے ہیں۔ عام لوگ بھی کسان تحریک سے متاثر ہیں۔ یہ غصہ ٹیکہ کاری مہم پر اثراندازہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت ٹیکہ کاری کے خلاف غلط فہمیوں کو دورکرنے کے لئے وسیع پیمانے پر میڈیا مہم چلارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined