قومی خبریں

پنجاب: موہالی میں 6 منزلہ عمارت منہدم، تقریباً 20 لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ، ریسکیو آپریشن جاری

منہدم 6 منزلہ عمارت موہالی کے سوہنا علاقے میں ہے۔ ملبہ کے اندر کتنے لوگ دبے ہیں اس کے حوالے سے انتظامیہ نے کوئی تعداد نہیں بتائی ہے، بس اتنا کہا ہے کہ ’’کئی لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>موہالی میں منہدم عمارت کے بعد جاری ریسکیو مہم، تصویر @dcmohali</p></div>

موہالی میں منہدم عمارت کے بعد جاری ریسکیو مہم، تصویر @dcmohali

 

پنجاب کے موہالی شہر میں ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔ 6 منزلہ عمارت کے اچانک منہدم ہو جانے کی وجہ سے تقریباً 20 لوگوں کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ والی عمارت کے قریب ہی ایک عمارت کے بیسمنٹ میں کھدائی کا کام چل رہا تھا۔ ابتدائی جانکاری میں عمارت گرنے کی یہی وجہ سامنے آ رہی ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ایک جِم (ورزش خانہ) تھا اور حادثے کے وقت کئی لوگ وہاں ورزش کر رہے تھے۔ ملبہ میں دبے ہوئے افراد سے متعلق فی الحال کوئی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ ہلاکت سے متعلق بھی ہنوز کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق جو 6 منزلہ عمارت گری ہے، وہ موہالی کے سوہنا علاقے میں ہے۔ ابھی تک اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ ملبہ سے کتنے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے اور کتنے لوگ ابھی اندر دبے ہیں۔ انتظامیہ نے یہ خدشہ ضرور ظاہر کیا ہے کہ ملبہ کے اندر کئی لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ حادثے کی جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو آپریشن جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ جے سی بی مشینوں کے ذریعہ ملبہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ جائے وقوع کے آس پاس لوگوں کی کافی بھیڑ بھی اکٹھی ہے۔

Published: undefined

حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے ایس ایس پی دیپک پارک نے کہا کہ ’’عمارت گرنے کی خبر ملی ہے۔ ابھی پتہ نہیں ہے کہ کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں کیونکہ لگاتار آپریشن چل رہا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم، جے سی بی مشین اور ہماری ٹیم لگی ہوئی ہے۔ مقامی لوگ بھی مدد کر رہے ہیں۔ کوئی اندر پھنسا ہوگا تو نکال لیا جائے گا۔ عمارت گرنے کی تکنیکی وجوہات کا پتہ بعد میں چلے گا۔‘‘ کئی اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔ ملبہ سے نکلنے والے لوگوں کو فوراً اسپتال پہنچانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عمارت کے گرنے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت اس وقت گری جب قریب میں ایک بیسمنٹ کی کھدائی کی جا رہی تھی۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق سوہنا گاؤں کے سابق سرپنچ پروند سنگھ سوہنا نے بتایا کہ ’’انہیں پتہ چلا کہ جِم کو نقصان ہوا ہے اور حادثہ کے وقت کچھ نوجوان جِم میں ہی تھے۔‘‘ سابق سرپنچ کا کہنا ہے کہ ’’ابھی تک ہمیں نہیں پتہ کہ کیا ہوا ہے۔ ہم پتہ لگا رہے ہیں کہ کوئی پھنسا تو نہیں اور انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی اپیل کر رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined