
ممبئی کی مختلف تنظیموں کی جانب سے عراق میں جاری امریکی فوجی بربریت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا اور شہر میں واقع امریکی قونصل خانہ کو ایک مذمتی خط روانہ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ امریکہ آئندہ دہشت گردانہ کارروائیوں سے باز رہے۔ ممبئی کے مضافات باندرا کے امبیڈکر گارڈن سے مردوخواتین پر مشتمل سیکڑوں افراد احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جوں ہی ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر پہنچے تو پولیس کی ایک بھاری جمیعت نے انہیں امریکی قونصل خانہ کی جانب رخ کرنے سے روک دیا۔
Published: undefined
مجتعہ، علماء و خطباء، مسلم ایسوسی ایشن فور پیس اینڈ ہارمنی ، مسجد ایرانیان ٹرسٹ ،اثناء عثری یوتھ فاونڈیشن اور دیگر کی جانب سے منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نامور شیعہ عالم دین حسنین کراروی صاحب نے کہا کہ امریکہ دنیا کی ایک طاقتور اور احترام والی قوم ہے لہذا اس طاقت اور احترام کے ساتھ ہمدردی اور ذمہ داری بھی اس پر عائد ہوتی ہے جبکہ امریکہ نے ایک شہید جنرل قاسم سلیمانی کو ایک دہشت گرد اور اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی دہشت گرد ملک گردانا ہے ، امریکہ کے یہ الزامات نہ صرف ایرانی قوم کی توہین ہے بلکہ عام طور پر انسانیت کی بھی توہین ہے ۔
Published: undefined
انہو ںنے کہا کہ ایرانی جنرل شہید قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابو مہدی ال مہدیس انتہائی قابل قدر اقدامات کر کے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے داعش ، القائدہ اور متعدد مزید دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کیا تھا نیز ایسے عظیم انسانوں کا قتل اور انہیں دہشت گرد قرار دینے کی کوشش انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے ۔
Published: undefined
مجتبہ علما ٔ و خطبا ٔ کے صدر مولانا فیاض باقر نے ایرانی جنرل شہید قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابو مہدی ال مہدیس کا امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قتل اور انہیں دہشت گرد قرار دینے کی کوشش نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ یہ امریکی جارحیت کا کھلا ثبوت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے مسلمان ان دونوں فوجی افسران کی شہادت کو سلام کرتے ہیں اور امریکی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرے ۔
Published: undefined
امام جمعہ امامیہ مسجد مولانا غلام عسکری نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو گھات لگا کر موت کی آغوش میں پہنچانا امریکہ اور اس کے صدر کی انتہائی درجہ کی بزدلی ہے نیز جو شیر ہوتے ہیں وہ شیروں کی طرح لڑتے ہیں گھات لگا کر دھوکہ سے نہیں مارتے ہیں ۔
اس موقع پر مسلم ایسوسی ایشن فور پیس اینڈ ہارمنی کے صدر محمد عباس خان نے کہا کہ امریکہ دنیا کے تمام دہشت گردوں کا سردار ہے اور فتنوں کا ذمہ دار ہے ایرانی جنرل شہید قاسم سلیمانی امریکہ ، اسرائیل کے تمام فتنہ گر حربوں کا مکمل جواب تھے ۔ قاسم سلیمانی نے دنیا کو امریکی ، اسرائیلی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے شدید خطرے سے محفوظ کیا ہے جس کیلئے دنیا انہیں ہمیشہ یاد کرے گی اور ان کی دھوکہ سے کی گئی شہادت کیلئے امریکہ کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined