قومی خبریں

طالب علم کی خودکشی کے بعد آئی آئی ٹی بمبئی کے کیمپس میں طلباء کااحتجاج

آئی آئی ٹی بمبئی کے طلباء دوسرے سال کے طالب علم کی موت کے بعد  بھڑک اٹھے ہیں۔ ادارے کے مطابق طالب علم کو ایک امتحان کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

آئی آئی ٹی بمبئی، ممبئی کے طلباء دوسرے سال کے طالب علم کی موت کے بعد کیمپس میں احتجاج کر رہے ہیں۔ طالب علم شعبہ انرجی سائنس اینڈ انجینئرنگ میں زیر تعلیم تھا۔ ادارے کے مطابق وہ جمعہ کو امتحان کے دوران امتحانی ہال میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔

نیو ز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق آئی آئی ٹی بمبئی نے بتایا کہ طالب علم نے جوابات تک رسائی کے لیے امتحان کا سوالیہ پیپر چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کیا تھا۔ واقعے کے بعد طالب علم کے خلاف فوری طور پر کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔ امتحان کے انسٹرکٹر اور محکمہ کے سربراہ نے بھی اس معاملے پر ان سے بات کی۔ ادارے کے مطابق بات چیت کے دوران طالب علم کی کونسلنگ کی گئی اور یقین دلایا گیا کہ اس واقعے سے اس کے تعلیمی مستقبل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے بعد طالب علم اپنے ہاسٹل کے کمرے میں واپس آگیا۔

طالب علم اس شام کے بعد اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ آئی آئی ٹی بمبئی نے طالب علم کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ یعنی ادارے  نے کہا کہ طالب علم کے دوستوں، ہم جماعتوں، اساتذہ اور واقعے سے متاثرہ دیگر افراد کو ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام موت کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ فی الحال تفتیش جاری ہے۔ ادھر طالب علم کی موت کے بعد آئی آئی ٹی بمبئی کیمپس میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔

طالب علم کی موت کی خبر سننے  ہونے کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے تشویش اور غصے کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران طلبہ پورے واقعہ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ایک بیان میں، آئی آئی ٹی بمبئی نے کہا کہ وہ اس المناک واقعہ سے بہت دکھی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے متاثرہ طلباء، ہم جماعت اور اساتذہ کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔