قومی خبریں

ارنب واٹس ایپ چیٹ: پرینکا نے حکومت پر لگایا جوانوں کی زندگی سے کھیلنے کا الزام

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب الوطنی کا دعویٰ کرنے والے ملک مخالف کارنامے کرتے پکڑے گئے ہیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

بارک یعنی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے ساتھ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کی واٹس ایپ چیٹ افشا ہونے کے بعد سے لگاتار کانگریس اس ایشو کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی اور مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حب الوطنی کا دعویٰ کرنے والے ملک مخالف کارنامے کرتے پکڑے گئے ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ملک کی حفاظت سے متعلق انتہائی رازداری والی باتیں ایک صحافی کو بتائی گئیں۔ ہمارے ملک کے بہادر جوان شہید ہوئے۔ صحافی کہتا ہے کہ ہمیں فائدہ ہوگا۔ نیشنلزم کا دعویٰ کرنے والے ملک مخالف کارنامے کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ اس کی غیرجانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے کسانوں کے ایشو کو لے کر بھی مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’ایک طرف یہ حکومت کسانوں کی سن نہیں رہی، دوسری طرف جوانوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ ’جے جوان، جے کسان‘ ہمارے ملک کا نعرہ ہے۔ صرف اسے بار بار دہرانے سے کام نہیں چلے گا، اس پر قائم رہنا ملک کے شہیدوں کے تئیں ہر لیڈر کا اخلاقی فرض ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ارنب گوسوامی کی جن چیٹس کو ممبئی کرائم برانچ نے چارج شیٹ میں شامل کیا ہے، ان میں دو سال قبل ہندوستان کے بالاکوٹ میں کی گئی فوجی کارروائی سے بھی جڑی ہوئی باتیں شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارنب گوسوامی کو یہ جانکاری پہلے سے تھی۔ دراصل 14 فروری 2019 کو پلوامہ کے قریب ایک سی آر پی ایف قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس میں 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس دن پارتھو داس گپتا کے ساتھ اپنی مبینہ بات چیت میں گوسوامی پہلے کہتے ہیں کہ ان کا چینل کشمیر میں سال کے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے پر 20 منٹ آگے تھا۔ پھر گوسوامی مبینہ طور پر اپنے چینل کی کوریج پر کہتے ہیں کہ اس حملے پر ہم جیت گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع