قومی خبریں

مظلومین کے ساتھ کھڑا ہونا میرا فرض، پرینکا نے کی اعظم گڑھ کے زخمی مظاہرین سے ملاقات

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ جمہوریت میں آواز اٹھانا جرم نہیں ہے اور میرا فرض ہے کہ میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوؤں جن پر ظلم کیا جا رہا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج اعظم گڑھ پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منعقدہ ریلی میں پولیس کے ذریعہ کی گئی مار پیٹ میں زخمی ہونے والے مظاہرین سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز وارانسی کا دورہ کیا جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ پرینکا گاندھی یہاں سے اعظم گڑھ روانہ ہوگئیں تھیں۔

Published: undefined

اعظم گڑھ روانہ ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی وارانسی کے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ یہاں سے وہ سڑک کے ذریعہ اعظم گڑھ کے لئے روانہ ہوئیں۔ کانگریس کارکنوں نے وارانسی اور اعظم گڑھ میں ان کا استقبال کیا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی کے ساتھ بڑی تعداد میں مسلم خواتین بھی موجود رہیں جو احتجاج کے دوران پولیس کارروائی پر سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ متاثرین نے پرینکا گاندھی کو اپنی آپ بیتی سنائی۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو اعظم گڑھ میں سی اے اے-این آر سی کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر پولیس نے تشدد کیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں، ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’جمہوریت میں آواز اٹھانا جرم نہیں ہے اور میرا فرض ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوؤں جن پر ظلم کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی کا اعظم گڑھ کے بلریا گنج جاتے وقت کانگریس کیمپ دفتر جوگیا پور کے نزدیک پارٹی کارکنوں نے زبردست ان کا استقبال کیا۔ اس دوران صحافیوں سے اپنی مختصر بات چیت میں کہا کہ معیشت پر بی جے پی حکومت کو سب سے زیادہ دھیان دینا چاہیے تھا لیکن معیشت میں بہتری کا معاملہ ٹھنڈے بستے میں بند کر دیا گیا ہے۔ جی ڈی پی کے اندازے بتاتے ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے اور اس بار بھی گراوٹ کا ہی اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا سب سے زیادہ اثر تجارت، غریبوں، دہاڑی پر کام کرنے والے مزدوروں اور روزگار پر پڑ رہا ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی تسلی بخش اقدام نہیں کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ پورے ملک میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور لوگ مرکزی حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے متعدد مقامات پر مظاہرین پر ظلم و بربریت کی ہے اور لاٹھی چارج میں بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اعظم گڑھ میں بھی سی اے اے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو زدوکوب کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پرینکا گاندھی انہیں متاثرین سے ملاقات کی ہے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں سی اے اے کے خلاف سب سے زیادہ مظاہرے ہوئے ہیں اور ان میں 19 مظاہرین ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے جیل میں بھی بند کر دیا۔ کانگریس پارٹی سی اے اے کے خلاف ہے اور پرینکا گاندھی مظاہرین پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined