قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے خواتین کے لیے جاری کیا منشور، بوڑھوں، بیواؤں اور طالبات سے کیا وعدہ

پرینکا گاندھی نے خواتین کے لیے علیحدہ سے منشور جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے طالبات کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دینے کے ساتھ بزرگ خواتین اور بیواؤں کو ماہانہ ایک ہزار روپے پنشن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تصویر ٹوئٹر @priyankagandhi
تصویر ٹوئٹر @priyankagandhi HP

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر خواتین کے لیے ایک الگ منشور جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے طالبات، بزرگ خواتین اور بیواؤں سے وعدے کیے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ یوپی کی میری پیاری بہنوں، آپ کا ہر دن جدوجہد سے بھرا ہوا ہے۔ اس کو سمجھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے آپ کے لیے علیحدہ منشور تیار کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی حکومت بننے پر سالانہ بھرے ہوئے 3 گیس سلنڈر مفت دیئے جائیں گے اور ریاستی حکومت کی بسوں میں خواتین کے لیے سفر مفت کیا جائے گا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ آشا اور آنگن واڑی کی میری بہنوں کو 10,000 روپے ماہانہ اعزازیہ ملے گا۔ نئے سرکاری عہدوں پر ریزرویشن کی دفعات کے مطابق 40 فیصد عہدوں پر خواتین کی تقرری۔ بزرگ خواتین اور بیواؤں کو ماہانہ ایک ہزار روپے پنشن دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یوپی کی سرزمین کی مشہور خواتین شخصیتوں کے نام پر ریاست بھر میں 75 اسکل اسکول کھولے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے اگلے ٹوئٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دے گی۔ طالبات کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined