قومی خبریں

یو گی حکومت معذور بی ایل او کی خود کشی کی ذمہ دار، عوام معاف نہیں کریں گے: پرینکا

ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں ایسے حالات بنا دیئے گئے ہیں کہ معذور ملازم خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا، ریاست کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے ضلع باندہ میں معذور بی ایل او کی خودکشی کے لئے اترپردیش کی یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ سنیچر کوا پنے ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا اترپردیش میں ایسے حالات بنا دیئے گئے ہیں کہ معذور ملازم خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا، ’’باندہ کا یہ واقعہ کافی مایوس کن ہے۔ بی جے پی نے ملازمین کو اس حالت میں مبتلا کر رکھا ہے کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ بی جے پی نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے جس کے سبب اب وہ معاشی تنگی کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ اترپردیش کے عوام بی جے پی کو کسی بھی حالت میں معاف نہیں کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ضلع باندہ کے بیربورو علاقہ کے پلہاری کے رہنے والے معذور بی ایل او راجیش کمار (29) نےجمعہ کو کام کے دباؤ کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔ اس ضمن میں یہ خبر بھی گردش میں ہے کہ راجیش کمار کنٹریکٹ پر کام کرتا تھا اور گذشتہ چار مہینے سے اسے تنخواہ نہیں مل پائی تھی۔ اسے دن میں 10 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔ راجیش محکمہ تعلیم میں کلرک تھے لیکن انہیں بی ایل او کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے تعلق سے ضلع افسر برائے بنیادی تعلیم ہریش چندر ناتھ نے کہا کہ بی ایل او کی تنخواہ 8700 روپے ماہانہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے فنڈ نہیں مل پایا جس کی وجہ سے دسمبر مہینے سے تنخواہیں واگزار نہیں کی جا سکی ہیں۔

ادھر کانگریس نے بی ایل او کی خود کشی کے لئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ متوفی بی ایل او کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے اور قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined